وزیراعظم نے ادویات کی قیمتوں میں کمی کرنے پر کمیٹی کے کردار کو سراہا ہے، مزید 5 ہزار ادویات کی قیمتوں میں کمی کا ارادہ رکھتے ہیں

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کے چیئرمین سینیٹر عتیق شیخ کا اجلاس سے خطاب، سابق سی ای او ڈریپ شیخ اختر کے دورکی بھرتیوں کا ریکارڈ طلب

جمعہ 12 جولائی 2019 16:50

وزیراعظم نے ادویات کی قیمتوں میں کمی کرنے پر کمیٹی کے کردار کو سراہا ہے، مزید 5 ہزار ادویات کی قیمتوں میں کمی کا ارادہ رکھتے ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2019ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کے چیئرمین سینیٹر عتیق شیخ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ادویات کی قیمتوں میں کمی کرنے پر کمیٹی کے کردار کو سراہا ہے، ہم مزید 5 ہزار ادویات کی قیمتوں میں کمی کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے یہ بات سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جو جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔

سینیٹر رحمن ملک نے کہا کہ کتوں کے کاٹے کی ویکسین بھارت سے منگوائی جاتی ہے جو کہ لحمہ فکریہ ہے۔ این آئی ایچ حکام نے بتایا کہ ایک لاکھ 50 ہزار ڈوز ہم کتے کے کاٹے کی ویکسن تیار کر رہے ہی جبکہ مزید ایک لاکھ خوراکوں کی تیاری کے عمل میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نے پنجاب کو کتے کے کاٹے کی ویکسین کی خوراکیں فراہم کر دی ہے، باقی صوبوں کو بھی سپلائی کی جا رہی ہے، ہمارے پاس کتے کے کاٹے کے ویکسین کی کمی نہیں ہے، ان صوبوں کو سپلائی ہوتی ہے جہاں سے پیمنٹ بھی آ جاتی ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ این آئی ایچ آئندہ اجلاس میں ادویات کی سپلائی کا ایس او پی پیش کرے۔ قائمہ کمیٹی نے سابق سی ای او ڈریپ شیخ اختر کے دورکی بھرتیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ کمیٹی نے شیخ اختر کے دور میں جاری کئے گئے احکامات اور فائلوں کا ریکارڈ بھی مانگ لیا۔ قائمہ کمیٹی نے معاملہ کی چھان بین کیلئے احتساب بیورو سے معاونت کی تجویز پیش کر دی۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اگر کمیٹی مطمئن نہ ہوئی تو معاملہ ایف آئی اے اور نیب کو بھیجا جائے گا۔ پی ایم ڈی سی رجسٹرار کی تقرری پر قائمہ کمیٹی نے برہمی کا اظہار کیا۔ قائمہ کمیٹی کی جانب سے 17 گریڈ کی افسر کو رجسٹرار لگانے پر اعتراض کیا گیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی