- Home
- Health
- Health News
- پنجاب بھر میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری،مریض علاج کیلئے دربدر، محکمہ صحت نے علاج ..
پنجاب بھر میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری،مریض علاج کیلئے دربدر، محکمہ صحت نے علاج کی سہولیات جزوی طور پر بحال کردی، ڈیوٹی سے غیر حاضر ڈاکٹرز کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کئے گئے
جمعہ 4 جنوری 2013 16:07
(جاری ہے)
ہسپتالوں میں علاج معالجہ تو شروع ہو گیا ہے مگر ڈاکٹروں کی کمی کا مسئلہ مریضوں کے لئے پریشانی کا باعث ہے۔حکومت نے طبی عملے کو ڈیوٹی کا پابند بنانے کیلئے تمام سرکاری ہسپتالوں میں لازمی سروس ایکٹ نافذ کررکھا ہے اور ڈیوٹی سے غیر اظہار رہنے والے ڈاکٹرز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کئے گئے ۔
ادھر گوجرانوالہ میں ینگ ڈاکٹرز ایسویسی ایشن کے صدر کاشف بلال اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاریوں کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ملتان میں بھی جاری رہی۔ ملتان کے سرکاری اسپتالوں میں آنے والے مریض ایک بار پھر سے ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث در بدر کی ٹھوکریں کھاتے رہے۔ نشتر ، چلڈرن ، انسٹیویٹ آف کارڈیالوجی ، سول اور فاطمہ جناح وویمن اسپتالوں کے ان ڈور ، آؤٹ ڈور اور آپریشن تھیٹرز میں ہڑتال کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا رہا ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ گوجرانوالہ میں سینئرز ڈاکٹرز کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ینگ ڈاکٹرز کو فوری رہا کیا جائے ان پر درج مقدمات کو واپس لئے جائے تو وہ اپنی سروسز دوبارہ بحال کریں گے۔ گوجرانوالہ میں ڈاکٹروں کی گرفتاری کیخلاف ہڑتال کے باعث مریض تڑپتے رہے۔ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی قلت کی وجہ سے کئی آپریشنزبھی ملتوی کردئیے گئے ۔گوجرانولہ میں نشتر ہسپتال کے آوٹ ڈور میں ینگ ڈاکٹرز نے کام کا بائیکاٹ کیا جس کے باعث دور دراز سے آئے مریض بغیر علاج کرائے ہی گھروں کو لوٹ گئے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ساتھی ڈاکٹروں کی رہائی تک کام کا بائیکاٹ کیا جائے گا جبکہ مریض نا کردا گناہوں کی سزا کاٹ رہے ہیں اور نام نہاد مسیحاوں کے رحم و کرم پر ہیں۔Browse Latest Health News in Urdu
ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ
موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف
سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں
پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ
6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار
ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا
’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا
ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..
میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا
دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..
سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا
پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے
پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں
سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط
2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے
پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی
وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو
برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی
30 سال میں امراض قلب سے اموات 60 فیصد بڑھ گئیں
شادی کے بعد ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق
24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 64نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
کراچی ٹائون پلاننگ سے محروم ملک کا سب سے بڑا شہر