پاکستان میں وائرل ہیپاٹائٹس کے خاتمے کیلئے کارپوریٹ اتحاد کا اعلان

ہم امید کرتے ہیں کہ پبلک پرائیویٹ اشتراک کے فروغ سے پاکستان میں وائرل ہیپاٹائٹس کا خاتمہ ممکن ہے۔ یہ شعبہ ہمارے لئے بہت اہم ہے ، ڈاکٹر ثانیہ نشتر ٹ*ہمیں قومی سطح پر اس مہلک بیماری کے خاتمے کی اہمیت کو سمجھنے اور اس کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم اور موثر حکمت عملی تشکیل دینے کی ضرورت ہے، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و غربت خاتمہ

بدھ 17 جولائی 2019 22:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2019ء) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و غربت کا خاتمہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے "پاکستان میں وائرل ہیپاٹائٹس کے خاتمے کیلئے کارپوریٹ اتحاد"اقدام کی افتتاحی تقریب میں بطور کی نوٹ سپیکر خطاب کیا۔ سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر اللہ بخش ملک، سینئر نائب صدر ایکسس آپریشنزClifford M. Samuel، نائب صدر انفیکشیس ڈیزیزDamian P. Halloran اور سی ای او فیروزسنز لیبراٹریز Osman Khalid Waheed اس موقع پر موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ میں حکومتی نظام میں سماجی تحفظ اور غربت کے خاتمے پر وزیر اعظم کے فلیگ شپ پروگرام احساس کی ذمہ دار ہوں۔ یہ حکومت کا پہلا پروگرام ہے جو 115پالیس اقدامات پر مشتمل ہے اور 28وزارتیں اور ڈویژن اس کی نگرانی کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

افتتاح سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ پبلک پرائیویٹ اشتراک کے فروغ سے پاکستان میں وائرل ہیپاٹائٹس کا خاتمہ ممکن ہے۔

یہ شعبہ ہمارے لئے بہت اہم ہے جس پر توجہ کی ضرورت ہے کیوںکہ ناقص صحت کے نظام اور طریقہ کار کی بدولت اس بیماری سے سے زیادہ غریب اور نادار افراد متاثر ہوتے ہیں۔ ہمیں قومی سطح پر اس مہلک بیماری کے خاتمے کی اہمیت کو سمجھنے اور اس کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم اور موثر حکمت عملی تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان کے نجی شعبے سے تعلق رکھنے والی اہم ترین شخصیات نے 2030 تک پاکستان سے ہیپاٹائٹس کے خاتمے کیلئے ایک مشترکہ عزم کے اظہار کیلئے دیکلریشن پر دستخط کئے۔

تقریب میں ایبٹ، پیپسی کو، کوکاکولا، نیسلے، اینگرو کارپوریشن، اینگرو فوڈز، سفائر گروپ، سروس، پیکجز، فاطمہ فرٹیلائزرز، ایٹلس ہنڈا پاکستان، حبیب بینک لمیٹیڈ، جیز، ڈیسکون اینجینئرنگ اور فیروز سنز لیبارٹریز سمیت دیگر اہم کمپنیوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و غربت کا خاتمہ ڈاکٹر ثانیہ نشترصحت کے شعبے میں باصلاحیت اور قابل تعریف قیادت کیلئے جانی جاتی ہیں۔ وہ مشترکہ طور یوراگوئے، سری لنکا، فن لینڈ کے صدر اور روسی فیڈریشن کے ہیلتھ کیئر کے وزیر کے ہمراہ نان۔کمیونیکیبل ڈیزیز پر عالمی ادارہ صحت کے اعلی سطحی گلوبل کمیشن کی نمائندہ بھی ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی