کانگو وائرس کے پھیلائو کا خدشہ، قومی ادارہ صحت نے خصوصی ایڈوائزری بھی جاری کر دی

جمعرات 18 جولائی 2019 15:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) قومی ادارہ صحت نے کانگو وائرس کے پھیلائو کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر انسانوں اور مویشیوں کے بنیادی صحت کے حکام اور متعلقہ مختلف فریقین کو عیدالاضحی کی آمد سے قبل بروقت خصوصی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ این آئی ایچ نے اس ضمن میں خصوصی ایڈوائزری بھی جاری کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جانوروں کی نقل و حمل عیدالاضحی کے موقع پر بہت بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے انسانوں اور مویشیوں کے ایک دوسرے کے قریب آنے سے کانگو وائرس کے پھیلائو کے خطرات بڑھ جاتے ہیں جن میں سب سے زیادہ انسانوں میں کانگو وائرس پھیلنے کا امکان ہوتا ہے۔

پالتو جانوروں کے علاوہ جنگلی جانوروں میں بھی کانگو وائرس چیچڑ کی وجہ سے پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے اور عیدالاضحی کے موقع پر مختلف شہروں سے مال مویشی خرید کر منڈیوں میں لائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے چیچڑ جانوروں سے جانوروں میں منتقل ہونے کے علاوہ ان کے اثرات انسانوں میں منتقل ہونے کا بھی خدشہ ہوتا ہے اور انسانوں کے انسانوں کے ساتھ قریبی روابط سے یہ وائرس منتقل ہونے کا خدشہ ہوتا ہے لہٰذا اس ضمن میں خصوصی اقدامات اٹھانے کی ضرورت اور تمام احتیاطی تدابیر جو ایڈوائزری میں جاری کی گئی ہیں کہ دستانے پہننے اور مؤثر آلات کے ذریعے دیگر احتیاطی تدابیر جن میں ہاتھ دھونا وغیرہ شامل ہیں، جاری کی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ متاثرہ مریض سے ملتے وقت یہ احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں اور ممکنہ اموات کی صورت میں متاثرہ شخص کی مناسب ادویات کے چھڑکائو اور مناسب انداز میں تدفین کرنی چاہئے۔

(جاری ہے)

این آئی ایچ نے زراعت، مال مویشی کی دیکھ بھال کرنے والے افراد، قصابوں اور مذبحہ خانوں میں کام کرنے والوںکو بھی خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور بنیادی صحت سے وابستہ کارکنوں کو بھی ایسے مریضوں کے علاوج اور دیکھ بھال کے دوران خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا گیا ہے اور مرض کی بھی نشاندہی کرتے ہوئے صحت مراکز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کانگو وائرس کی موجودگی کی علامات اور احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی والے پوسٹرز اور بینرز نمایاں طور پر آویزاں کریں اور شہریوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ قربانی کے جانوروں سے اپنے بچوں کو دور رکھیں اور ان کی دیکھ بھال کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کانگو وائرس سے محفوظ رہا جا سکے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی