پولیو کے حوالے سے بنوں ڈویژن حساس ترین قرار، 22جولائی کوخصوصی پولیو مہم چلانے کا فیصلہ

جمعہ 19 جولائی 2019 15:31

پولیو کے حوالے سے بنوں ڈویژن حساس ترین قرار، 22جولائی کوخصوصی پولیو مہم چلانے کا فیصلہ
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) خیبر پختونخوا کے بنوں ڈویژن میں پولیو کے 25 کیسز سامنے آنے کے بعد 22جولائی سے خصوصی انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ مہم کے دوران 4 لاکھ 58ہزار466 بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔اس بات کا فیصلہ ایمرجنسی آپریشن سنٹر(ای او سی) خیبر پختو نخوا میںاعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت ای او سی کوآرڈینیٹر کیپٹن(ر) کامران احمد آفریدی نے کی۔

اجلاس میں ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر اکرم شا ہ اور دیگر معاون اداروں کے اعلیٰ حکام اور نمائندوںنے شرکت کی۔ اجلاس میں حال ہی میں سامنے آنے والے پولیو کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جس کی بڑی وجہ والدین کا اپنے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے نہ پلانا قرار دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایا گیا کہ پولیو وائرس کی منتقلی کو روکنے کے لئے بنوں، لکی مروت اور شمالی وزیرستان میں انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لے گئے ہیں، مہم کو موثر بنانے کیلئے تربیت یافتہ ہیلتھ ورکرز پر مشتمل 2 ہزار147ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں1ہزار932موبائل ٹیمیں،110فکسڈ ٹیمیں، 93ٹرانزٹ اور12رومنگ ٹیمیں شامل ہیں، ان ٹیموں کی موثر نگرانی کیلئے 505 ایریا انچارجز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے، انسدادپولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی اور اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر اور ڈی ایچ او کی سرابراہی میں خصوصی عوامی آگہی مہم چلائی گئی ہے۔

اجلاس میں والدین سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے 5 سال تک کے بچوں کو ہر انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو سے بچائو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ وہ اس موذی مرض سے ہمیشہ کے لئے محفوظ رہ سکیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی