لانس آرمسٹرانگ کا کارکردگی بڑھانے والی ادویات کے استعمال کے بارے میں عوام کے سامنے اعتراف پر غور

اتوار 6 جنوری 2013 16:43

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6جنوری۔ 2013ء)ایک امریکی اخبار کے مطابق سائیکلسٹ لانس آرمسٹرانگ اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ وہ اپنے کارکردگی بڑھانے والی ادویات کے استعمال کے بارے میں عوام کے سامنے اعتراف کرلیں۔اخبار نیو یارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمسٹرانگ امریکہ کے کارکردگی بڑھانے والی ادویات کی روک تھام کے ادارے (یوساڈا) کی رپورٹ کے نتائج سے اتفاق کرتے ہوئے اعتراف کریں گے۔

اس سے پہلے امریکہ میں کارکردگی بڑھانے والی ادویات کی روک تھام کے ادارے (یوساڈا) نے آرمسٹرانگ اور ان کی ٹیم پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے ڈوپنگ کا ایسا ’جدید، پیشہ ورانہ اور کامیاب‘ طریقہ اپنایا، جو اب تک کھیل کی دنیا میں دیکھنے کو نہیں ملا ہے۔اس کے بعد یوساڈا نے آرمسٹرونگ کا معاملہ انٹرنیشنل سائیکلنگ یونین (یو آئی سی) کو بھجوایا۔

(جاری ہے)

جس پر انٹرنیشنل سائیکلنگ یونین (یو آئی سی) نے امریکہ میں کارکردگی بڑھانے والی ادویات کی روک تھام کے ادارے یوساڈا کے رپورٹ کو تسلیم کرتے ہوئے کارروائی کی اور لانس آرمسٹرانگ سے ان کے تمام اعزازات واپس لینے کا اعلان کیا۔لارنس آرمسٹرانگ کے اعزازات میں سات مرتبہ ٹور ڈی فرانس ریس کے ٹائٹل بھی شامل ہیں۔لانس آرمسٹرانگ نے ڈوپنگ کے الزامات کو ہمیشہ غلط قرار دیا لیکن انہوں نے یوساڈا کے الزامات پر جرح بھی نہیں کی جبکہ ان کے وکیل نے اس رپورٹ کو یکطرفہ قرار دیا ہے۔

لانس آرمسٹرانگ نے اس فیصلے کے خلاف اپیل بھی نہیں کی اور بعد میں اپنے ٹوئٹر اکاوٴنٹ کی معلومات سے اپنے سات ٹور ڈی فرانس کے اعزازات کا ذکر بھی ہٹا دیا تھا۔یہ کہا جا رہا ہے کہ وہ ایتھلیٹکس میں دوبار واپس آنا چاہتے ہیں جس کے لیے وہ اس اعتراف کا ارادہ رکھتے ہیں۔یاد رہے کہ کارکردگی بڑھانے والی ادویات کی روک تھام کے عالمی ادارے کے قوانین میں یہ گنجائش موجود ہے کہ خاص حالات میں کسی کھلاڑی پر لگائی گئی پابندیاں نرم کی جا سکتی ہیں اگر وہ کارکردگی بڑھانے والی ادویات کے استعمال کا اعتراف کر لے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی