نوجوان ڈاکٹرز میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں،صلاحیتوں کومزید نکھارنے کی ضرورت

معیاری علاج ہر شہری کا حق ہے ، پرنسپل پی جی ایم آئی کی گفتگو

ہفتہ 20 جولائی 2019 17:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ اور امیرالدین میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سردار الفرید ظفر نے کہا ہے کہ نوجوان ڈاکٹروں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اور ان کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لئے سینئرز کو بھر پور کردار ادا کرنا چاہیے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور جنرل ہسپتال سے منسلک امیرالدین میڈیکل کالج کے سٹوڈنٹس کے تعارفی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پرنسپل نے کہا کہ وطن عزیز کو بہترین معا لج کی فراہمی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے میڈیکل کے طلبا و طالبات کا فریضہ ہے کہ وہ لگن اور دلجمعی کے ساتھ خود کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں اور دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے پر عزم ہوں۔

(جاری ہے)

پروفیسر سردار الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ جس طرح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ سے فارغ التحصیل دنیا بھر میں ادارے کا نام روشن کرتے ہیں، امیرالدین میڈیکل کالج کے سٹوڈنٹس کو بھی عالمی سطح پر ادارے کی نیک نامی میں اضافہ کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی اہل اور قابل ڈاکٹرز کی ضرورت ہے تاکہ عام آدمی کو علاج معالجہ کی جدید سہولیات جاری رہ سکیں ۔

پرنسپل پروفیسر سردار الفرید ظفر نے اپنے خطاب میں طلباء وطالبات کو یقین دلایا کہ انہیں ادارے میں تعلیم اور رہائش کے لئے بہترین ماحول فراہم کیا جائے گا ۔ انہوں نے سٹوڈنٹس سے کہا کہ ان کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور جائز مسائل کے حل کے لیے کسی کو کسی سفارش کی ضرورت نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ امیر الدین میڈیکل کالج نے کم سے کم وقت میں نمایاں مقام حاصل کر لیا ہے اور اساتذہ اور سٹوڈنٹس کو اس معیار میں مزید اضافے کے لئے کوشاں رہنا چاہیے ،پرنسپل نے مزید کہا کہ معیاری علاج ہر شہری کا حق اور ہم پر قرض ہے جس کو اتارنے کے لیے سب سے زیادہ ذمہ داری ڈاکٹروں بالخصوص نوجوان ڈاکٹروں پر عائد ہوتی ہے۔

اس موقع پر امیر الدین میڈیکل کالج کے سٹوڈنٹس نے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سردار الفرید ظفر کا شاندار استقبال کیا اور ان کی ہدایات کی روشنی میں آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی