ڈینگی سے بچاؤ کے لیے متعلقہ محکموں کوروزانہ کی بنیاد پر سپرے سمیت دیگر ضروری اقدامات کر نے کی ہدایت

پیر 22 جولائی 2019 11:44

ڈینگی سے بچاؤ کے لیے متعلقہ محکموں کوروزانہ کی بنیاد پر سپرے سمیت دیگر ضروری اقدامات کر نے کی ہدایت
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جولائی2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی زیر صدارت ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔ متعلقہ محکموں کوروزانہ کی بنیاد پر سپرے سمیت دیگر ضروری اقدامات کر نے کا حکم دیا۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ایم ایس فاروق بنگش، اے ایس جے قیصر بٹ، ڈی او پاپولیشن ویلفیئر بابر ظہیر، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ظفر گوندل، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک سید کمال ناصر، محکمہ ایجوکیشن، ہائر ایجوکیشن، سوشل ویلفئر، محکمہ ماحولیات اور دیگر محکموں کے افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس میں جہلم کے علاقوں میں ڈینگی وائرس کے بارے میں تفصیل سے بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے پولیو مہم بارے ڈی پیک کی میٹنگ میں پولیو مہم کو مزید بہتر بنانے کے لئے کے جانے والے اقدامات بارے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ پولیو اور ڈینگی سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات کرنے میں کوئی کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ پولیو اور ڈینگی مہم کی مانیٹرنگ ڈپٹی کمشنر اور دیگر انتظامی افسران کریں گے ۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے اجلاس کو ڈینگی وائرس کے بارے بریفنگ دی گئی اور بتایا کہ ضلع جہلم کی ہر تحصیل میں ٹیمیں متحرک ہیں، میڈیا پر آگاہی مہم بھی جاری ہے ۔اجلاس میں یہ فیصلے ہوئے کہ محکمہ ہیلتھ روزانہ کی بنیاد پرجہلم کے مختلف علاقوں میں سپرے کر ے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ تعلیم جہلم کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں طلباء اور طالبات کو ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے بارے میں معلومات فراہم کرے گی،اسی طرح کالجز میں مہم جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہنگامی بنیادوں پر ڈینگی وائرس سے بچا ؤ اور ڈینگی مچھروں کے خاتمے کے لیے ہمہ وقت تمام ضروری اقدامات کر رہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو