اقتصادی رابطہ کمیٹی (کل) 250ایم ایم سی ایف ڈی ایل پی جی درآمد کر کے دو گیس کمپنیوں کے سسٹم میں شامل کرنے کی منظوری دیگی ،اس سے گیس کی قیمتوں میں 9.9فیصد اضافہ ہو جائیگا ،ماہانہ بنیادوں پر گیس کی قیمتوں میں ردوبدل کی تجویز منظور کیے جانے کا امکان ، شوگر ملوں کو زیادہ سے زیادہ چینی برآمد کرنے پر وفاقی ایکسائز ڈیوٹی میں 3فیصد کمی کی تجویز ،این آئی ٹی ختم کرنے اورتوانائی بحران و میگامنصوبوں پر جاری کاموں کی رفتار کا جائزہ لیا جائیگا

بدھ 9 جنوری 2013 21:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔9جنوری۔2013ء) اقتصادی رابطہ کمیٹی (کل) جمعرات کو 250ایم ایم سی ایف ڈی ایل پی جی درآمد کر کے دو گیس کمپنیوں کے سسٹم میں شامل کرنے کی منظوری دے گی جس سے گیس کی قیمتوں میں 9.9فیصد اضافہ ہو جائیگا اور ماہانہ بنیادوں پر گیس کی قیمتوں میں ردوبدل کی تجویز منظور کیے جانے کا امکان ہے جبکہ شوگر ملوں کو زیادہ سے زیادہ چینی برآمد کرنے پر وفاقی ایکسائز ڈیوٹی میں 3فیصد کمی کی تجویز کا بھی جائزہ لیا جائیگا ،اجلاس میں این آئی ٹی کو ختم کرنے جبکہ توانائی بحران اور میگامنصوبوں پر جاری کاموں کی رفتار کا جائزہ لیا جائیگا ، تفصیلات کے مطابق اقتصادری رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل جمعرات کو وزیر خزانہ ڈاکٹر عبداحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہو گا جس میں ایل پی جی (ائر مکس) کے منصوبے کی منظوری دی جائیگی جس کے تحت 250ایم ایم سی ایف ڈی گیس درآمد کرکے سوئی سدرن و سوئی نادرن کے سسٹم میں شامل کی جائیگی مذکورہ ایل پی جی امریکی کمپنی ڈی بی ایس سے خریدی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق جو گیس سسٹم میں شامل کی جائیگی اس کا مقصد توانائی بحران کو کم کرنا ہے اور بجلی کی پیداواری کمپنیوں کو بلا تعطل گیس فراہم کیے جانے کا امکان ہے ۔سسٹم میں شامل کی جانے والی گیس سی این جی سیکٹر اور ایل این جی کو فراہم نہیں کی جائیگی ۔ذرائع کے مطابق اس منصوبے کی منظوری کی صورت میں گیس کی قیمتوں میں 9.9فیصد اضافہ ہو جائیگا اور کمرشل کے علاوہ گھریلو صارفیں پر بھی مالی بوجھ پڑے گا۔

اوگرا کے آرڈننس میں بھی بعض ترامیم زیر غور آئیں گئیں ،ذرائع کے مطابق نئے منصوبے کے تحت وزارت پیٹرولیم یہ کو شش کر رہی ہے کہ عالمی سطح کے تحت ماہانہ بنیادوں پر گیس کی قیمتیں مقرر کی جائیگی،جبکہ سپریم کورٹ حالیہ فیصلے میں قیمتوں کے ردوبدل کا وقت چھ ماہ مقرر کیا ہے ۔ای سی سی کے اجلاس میں توانائی بحران کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا اور بحران کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائینگے اجلاس میں پی ایس ڈی پی فنڈز کے تحت میگا پراجیکٹس پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی