آزادخطہ کی عوام کوبنیادی حقوق کی فراہمی پیپلزپارٹی کی حکومت کی اولین ترجیح ہے، بنیادی تعلیم  طبی مراکز  رسل ورسائل کی سہولیات کی فراہمی کے لئے وزیراعظم کی قیادت میں حکومت دن رات مصروف عمل ہے ،وزیرتعمیرات عامہ شاہرات آزادکشمیرچوہدری محمدرشید کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 13 جنوری 2013 14:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔13جنوری۔2013ء) وزیرتعمیرات عامہ شاہرات آزادکشمیرچوہدری محمدرشید نے کہاہے کہ آزادخطہ کی عوام کوبنیادی حقوق کی فراہمی پیپلزپارٹی کی حکومت کی اولین ترجیح ہے بنیادی تعلیم  طبی مراکز  رسل ورسائل کی سہولیات کی فراہمی کے لئے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں حکومت دن رات مصروف عمل ہے ڈیڑھ سال کے دورحکومت میں پی پی حکومت نے عوامی خوشحالی کے لئے جواقدامات اٹھائے ان کو عوام کے ساتھ اپوزیشن بھی سراہارہی ہے وہ گزشتہ روز اخباری نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی آزادکشمیر شہید بابا ذوالفقارعلی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیربھٹو کے افکار ونظریات کی تکمیل کرکے ان کی ارواح کو تسکین پہنچانے کے لئے دن رات مصروف عمل ہے پی پی کی بنیاد مسئلہ کشمیرپر رکھی گئی تھی اسی لئے پیپلزپارٹی کی قیادت نے ہمیشہ بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیرکاحل کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کروانے کے لئے اپنی آوازبلند کی صدر پاکستان آصف علی زرداری نے جس اندازمیں مسئلہ کشمیرکو فلیش پوائنٹ بنایا وہ اپنی مثال آپ ہے چوہدری رشید نے مزید کہاکہ بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ  سیزفائر لائن کی خلاف ورزی بھارتی جارحیت کامنہ بولتا ثبوت ہے آزادحکومت کل بھارتی جارحیت کے خلاف پرامن احتجاج کرکے عالمی دنیاکو اپناپیغام پہنچائے گی اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیاجائیگا کہ وہ اپنی قراردادوں پرعملدرآمدکرواتے ہوئے مسئلہ کشمیرکا پرامن حل یقینی بنائے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی