بھارت میں بچے کے منہ میں 526 دانت موجود ہونے کا انکشاف

بچے کے منہ میں 200 گرام وزنی دانتوں کا ڈانچہ موجود تھا جسے ڈاکٹرز نے آپریشن کر کے نکال دیا

جمعرات 1 اگست 2019 23:49

بھارت میں بچے کے منہ میں 526 دانت موجود ہونے کا انکشاف
نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم اگست 2019ء) بھارت میں بچے کے منہ میں 526 دانت موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔بچے کے منہ میں 200 گرام وزنی دانتوں کا ڈانچہ موجود تھا جسے ڈاکٹرز نے آپریشن کر کے نکال دیا۔ روندرناتھ نامی سات سالہ بچے کے والدین نے بچے کو جبڑے کی تکلیف کے باعث ہسپتال میں معائنہ کروایا تو ڈاکٹروں کو پتہ چلا کہ بچے کے منہ میں 200 گرام وزنی دانتوں کا ڈانچہ موجود تھا ۔

ینئی سے تعلق رکھنے والے سات سالہ روندرناتھ کے جبڑے میں سوجن کی شکایت تھی جس پر والدین نے اسے سویتھا میڈیکل کالج میں دکھایا۔ والدین کو شک تھا کہ اسے منہ کا کینسر نہ ہو۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹروں نے بچے کا معائنہ کیا تو انہیں معلوم ہوا کہ بچے کے جبڑے میں 200 گرام وزنی کچھ اضافی ہڈیوں کے ٹکڑے تھے جسے سرجری کے ذریعے نکالنا ہی مسئلے کا واحد حل تھا۔

(جاری ہے)

جب آپریشن کے ذریعے اس ڈھانچے کو نکالا گیا تو ایک ملی میٹر سے 15 ملی میٹر حجم تک کے 526 دانت نما ٹکڑے برآمد ہوئے۔ ڈاکٹرز کے مطابق برآمد ہونے والے ہر دانت کی باہری شکل باقاعدہ عام انسانی دانت کی طرح تھی اور ان کی جڑیں بھی موجود تھیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق یہ دریافت ایسی ہی تھی کہ جیسے کسی سیپی میں موتی ہوں۔ سویتھا ڈینٹل کالج کے ڈاکٹر پی سینتھلناتھن نے اس حوالے سے بتایا کہ جب انہوں نے بچے کو بیہوش کر دینے کے بعد جبڑے کا آپریشن کیا تو انہیں معلوم ہوا کہ اس کے اندر ایک تھیلی سی موجود تھی۔

اس کا وزن 200 گرام کے آس پاس تھا۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ انہوں نے اس تھیلی کو احتیاط سے علیحدہ کر لیا۔ جس میں مختلف سائز کے 526 دانت تھے۔ والدین کے مطابق 3 برس کی عمر میں بھی بچے کو ہسپتال لے جایا گیا تھا تاہم اُس وقت بچے نے مختلف طبی مراحل سے گزرنے میں تکلیف محسوس کی تو معاملہ بغیر تشخیص کے ہی چھوڑ دیا گیا تھا۔ ڈاکٹرز کے مطابق اس بیماری کو ’کمپاؤنڈ اوڈونٹم‘ کہتے ہیں جو دراصل ایک بے ضرر رسولی ہوتی ہے۔ ڈاکٹرز نے بتایا ہے کہ بچے کے 21 دانت بخوبی محفوظ ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی