مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو چوتھی عالمگیر اور ایٹمی جنگ پوری دنیا کو لپیٹ میں لے گی‘کرڑوں انسانوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچانے کے لیے اقوام متحدہ اور عالمی برادری کشمیریوں کو حق دلائے،اقوام متحدہ بروقت کشمیریوں کو حق دلاتی آج تک پانچ لاکھ کشمیری موت کی نیند نہ سوتی ،پانچ لاکھ کشمیریوں کو خون جہاں بھارت کے سر ہے وہاں اقوام متحدہ بھی ذمہ دار ہے،قاضی حسین احمد پورے عالم اسلام کے خیرخواہ تھے،انسانیت کی خدمت اور دین کا غلبہ ان مشن تھا،پاکستان کی قومی قیادت قاضی حسین احمد کے مشن پر چلتے ہوئے کشمیریوں کی پشتیبانی کرے،امیرجماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی او ردیگر کا قاضی حسین احمد کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب

جمعہ 18 جنوری 2013 18:36

ہاڑی گہل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔18جنوری۔2013ء) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیرحل نہ ہوتو چوتھی عالمگیراور ایٹمی جنگ ہوگی جس میں کرڑوں انسان لقمہ اجل بن جائیں گے اس جنگ میں پوری دینا متاثر ہوگی عالمی برادری کو اس سنگینی کا احساس کرنا ہوگا،اقوام متحدہ بروقت کشمیریوں کو حق دلاتی تو پانچ لاکھ کشمیریوں جانوں سے نہ جاتے ان کشمیریوں کا خون جہاں بھارت کے سر ہے وہاں اقوام متحدہ بھی برابر کی مجرم ہے،ان خیالات کا اظہارانھوں نے جماعت اسلامی ضلع باغ کے زیر اہتمام قاضی حسین احمد کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ریفرنس سے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما راجہ شفاعت خان ،نثار شائق،حاجی افراہیم،عثمان انور،مولانا مقصد توحیدی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ پاکستان کی قومی قیادت قاضی حسین احمد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کشمیریوں کی پشتیبانی کرے،بھارت کے جنگی عزائم کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں،پاکستان کی سلامتی کے درپے بھارت سے تمام طر ح کے تعلقات ختم کرکے صرف اورصرف مسئلہ کشمیر پر بات جیت کی جائے ،انھوں نے کہاکہ بھارت نے ہمیشہ مذاکرات کے نام پر کشمیریوں کو دھوکہ دیاہے عالمی دباؤ کر کم کرنے اور کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو ختم کرنے کے لیے بھارت نے مذاکرات کو ہتھیار کے طوراستعمال کیاہے،انھوں نے کہاکہ آزادی کشمیر کی اسمبلی بھارت کو موسٹ فیورڈ نیشن قراردینے پر قوم سے معافی مانگے اور تحریک آزادی کشمیرکی کامیابی کے لیے بیس کیمپ کے کردار کو بحال کرے،کشمیرکی آزادی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بیس کیمپ کے کردار کو بحال کرناہوگا،انھوں نے کہاکہ بیس کیمپ کا کردا ربحال ہوجائے تو کشمیریوں کو کسی بین الاقوامی مد د کی ضرورت نہیں پڑے گی،انھوں نے کہاکہ بیس کیمپ کے کمزور کردار کی وجہ سے مقاصد حاصل نہیں ہورہے ہیں،انھوں نے کہاکہ بھارت ظلم اور جبر کے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کوسردنہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ قاضی حسین احمد کی مشن کی تکمیل کے لیے پوری قوم کو یک جان ہونا ہوگا۔باہمی اختلافات کو دور کرکے قومی یکجہتی پیدا کرنا ہوگی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی