دیامر اور استور میں بر فباری جاری ،خوراک اور ادویات کی قلت، لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا، ممکنہ ٹریفک حادثات کے پیش نظر گاڑی چلانے پر پابندی عائد، برف باری اور شدید سردی کے باعث لوگ گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے،سکردو اور گردونواح میں تیس گھنٹے سے جاری برف باری کے باعث ملک کے ساتھ زمینی راستہ منقطع ، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گلگت سکردو شاہراہ بند

ہفتہ 19 جنوری 2013 14:54

گلگت بلتستان/سکردو/مری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19جنوری۔2013ء) گلگت بلتستان کے علاقوں دیامر اور استور میں ہفتہ کو بھی بر ف باری جاری رہی۔ برفباری سے تمام رابطہ سڑکیں بند گئیں جس کی وجہ سے خوراک اور ادویات کی قلت پیدا ہوگئی اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔سکردو اور گردونواح میں تیس گھنٹے سے جاری برف باری کے باعث ملک کے ساتھ زمینی راستہ منقطع ہوگیا۔

لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گلگت سکردو شاہراہ بند ہے۔دیامر کے بالائی پہاڑی علاقہ بابوسر، نانگہ پربت اور بٹوگا ٹاپ میں تیسرے روز بھی برف باری جاری رہی جبکہ ضلع استور کے نشیبی اور بالائی علاقوں میں چوتھے روز برف باری جاری رہی ۔استور میں شدید برفباری کے باعث کسی بھی ممکنہ ٹریفک حادثات کے پیش نظر گاڑی چلانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

برف باری اور شدید سردی کے باعث لوگ گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔ لیکن خوراک اور ادویات نہ ملنے سے انکی مشکلات میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسم ابرآلود رہا۔ملکہ کوہسار مری اور گلیات میں برف باری کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔ مری میں اب تک چھ انچ جبکہ گلیات میں ایک فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے۔سکردو اور گردونواح میں تیس گھنٹے سے جاری برف باری کے باعث ملک کے ساتھ زمینی راستہ منقطع ہوگیا۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گلگت سکردو شاہراہ بند ہے۔سرد ہواوٴں کے باعث کراچی میں ٹھنڈ بڑھ گئی ہے جبکہ بلوچستان بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی