چیئرمین نیب فصیح بخاری سے نیب راول پنڈی کے افسران کی ملاقات،تحفظات سے آگاہ کیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔21جنوری۔2013ء)نیب راول پنڈی کے افسران نے اسلام آباد میں چیئرمین نیب ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری سے ملاقات کی اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا نیب اعلامیہ کے مطابق چئرمین نیب نے افسران کو ان کے تحفظات دور کرنے کے لئے تمام منا سب اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیب نے کامران فیصل کیس کی تفتیش کرنے والی پولیس ٹیم میں نیب کا ایک افسر شامل کرنے پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات کرنے والوں میں کامران فیصل مرحوم کے ساتھی افسران بھی شامل تھے۔

Your Thoughts and Comments