بند کریں
صحت صحت کی خبریںشاہ زیب قتل کیس،ملزم شاہ رخ جتوئی کی عمر18سال سے کم ہے،طبی رپورٹ

صحت خبریں

وقت اشاعت: 23/01/2013 - 15:52:55 وقت اشاعت: 23/01/2013 - 13:24:04 وقت اشاعت: 22/01/2013 - 20:47:38 وقت اشاعت: 22/01/2013 - 19:39:40 وقت اشاعت: 22/01/2013 - 16:18:57 وقت اشاعت: 22/01/2013 - 11:36:54 وقت اشاعت: 21/01/2013 - 20:44:31 وقت اشاعت: 21/01/2013 - 20:29:12 وقت اشاعت: 21/01/2013 - 20:24:15 وقت اشاعت: 21/01/2013 - 20:22:21 وقت اشاعت: 21/01/2013 - 20:21:42

شاہ زیب قتل کیس،ملزم شاہ رخ جتوئی کی عمر18سال سے کم ہے،طبی رپورٹ

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جنوری 2013ء)شاہ زیب قتل کیس میں ملوث مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کی عمر18 سال سے کم ہے، کراچی پولیس سرجن کی طبی رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے۔ شاہ رخ جتوئی کے عمر کے تعین کے لیے گزشتہ روز سروسز ہسپتال لایا گیا جہاں پولیس سرجن افسر نے ان کا طبی معائنہ کیا اور ایکسرے سمیت مختلف ٹیسٹ لیے گئے ۔تفصیلی طبی معائنے کے بعد آج جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق ملزم شاہ رخ جتوئی کی عمر 17 سے 18 سال کے درمیان ہے پاسپورٹ میں بھی شاہ رخ جتوئی کی عمر 17 سال ایک ماہ ہے ۔رپورٹ آج عدالت میں پیش کی جائے گی۔
22/01/2013 - 11:36:54 :وقت اشاعت