فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ایک نیکی بھی ہے اور عبادت بھی جس سے آپ کو لوگوں کی دعائیں بھی ملیں گی اور آپ کی دنیا اور آخرت بھی سنورے گی

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اگست2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) محکمہ سِول ڈیفنس جہلم کی جانب سے فری میگا میڈیکل و آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ فری میڈیکل و آئی کیمپ میں مفت چیک اپ، مفت ادویات، فری شوگر ٹیسٹ اور مستحق افراد کو مفت عینکیں بھی فراہم کی گیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے مقامی این جی او کے ہمراہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس میں مریضوں کو بہترین سہولتیں فراہم کی گیں، تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ تھے ۔

ڈی سی جہلم نے اس موقع پر شرکا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ شہری دفاع اور دیگر متعلقہ اداروں نے شہریوں کو سہولیات کی فراہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ، ڈپٹی کمشنر نے اس مہم میں رضاکارانہ طور پر خدمات سر انجام دینے والے افراد اور بلخصوص ڈاکٹر حضرات کو زبردست سراہا ہے ۔

(جاری ہے)

تقریب میں سول ڈیفینس آفیسر جہلم توقیر حیدر، لائن ارشد لال دین، سینئر نائب صدر جھلم چیمبر آف کامرس لائن عمران صادق بھی تھے ۔

تقریب میں تنظیمِ شہری دفاع جہلم، جہلم پبلک لائنز کلب، شوکت میموریل ٹرسٹ اور ھادی ھومیوپیتھک میڈیکل کالج کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں مہمانِ خصوصی نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور گورنمنٹ ہائی سکول جہلم میں شجر کاری مہم کو بڑھاتے ہوئے پودا بھی لگایا۔ سول ڈیفینس کے سٹاف ممبران اور سکول کے طلبہ نے مون سُون شجر کاری مہم کے حوالے سے گورنمنٹ ہائی سکول جہلم میں 100 پودے بھی لگائے۔

Your Thoughts and Comments