دھنی مائی صاحبہ کے عوام کیساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک بند کیاجائے، علاقے میں صحت کی کوئی سہولت میسرنہیں، نہ سڑک ہے واٹرچینل ادھورا ہے، گرلزمڈل سکول کی عمارت تک نہ ہے، علاقے میں سہولتوں کافقدان ہے، عوام علاقہ کوجان بوجھ کرنظراندازکیاجارہاہے ،پیپلزپارٹی کے رہنماء دھنی مائی صاحبہ ایکشن کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ محمد صادق عباسی کااجلاس سے خطاب

اتوار 27 جنوری 2013 14:59

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔27جنوری۔2013ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء دھنی مائی صاحبہ ایکشن کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ محمد صادق عباسی  صدر عبدالکریم  ٹھیکیدار مقبول الرحمن عباسی  سینئرنائب صدر عبدالمجید عباسی جنرل سیکرٹری نے کہاہے کہ دھنی مائی صاحبہ کے عوام کیساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک بند کیاجائے علاقے میں صحت کی کوئی سہولت میسرنہیں نہ سڑک ہے واٹرچینل ادھورا ہے گرلزمڈل سکول کی عمارت تک نہ ہے علاقے میں سہولتوں کافقدان ہے عوام علاقہ کوجان بوجھ کرنظراندازکیاجارہاہے علاقے کی تعمیروترقی پسماندگی کودورکرنے اورپڑھے لکھے نوجوانوں کومیرٹ پرملازمتیں دلوانے اوردھنی مائی صاحبہ کے مسائل ترجیح بنیادوں پرحل کروانے کے لئے ایکشن کمیٹی قائم کردی ہے  جوہرفورم پر علاقے کے مسائل اور عوام کے حقوق کی حقیقی معنوں میں نمائندگی کرے گی ا ن خیالات کااظہارانہوں نے چہلہ بانڈی کے ایک مقامی ہوٹل میں مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا  اس موقع پر چالیس سے زائد معززین علاقہ نے شرکت کی  شرکت کرنیوالوں میں شفیق عباسی  عطاء الرحمن  محمداقبال  عبدالمجید عباسی  غلام ربانی  ٹھیکیدار مقبول الرحمن عباسی  صاحبزادہ سفیر الرحمن مطیع الرحمن عباسی  ظفراحمد  ملک افتخار  فقیراللہ  عبدالرحمن  خورشید عباسی  امتیازعباسی  حاجی یوسف  چوہدری مسکین  حاجی غلام نبی  حفیظ الرحمن عباسی  سردار ایوب عباسی ودیگرشامل تھے  اجلاس میں سابق وزیرحکومت خواجہ فاروق احمد کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیاگیا  اوران کی قیادت پر اعتماد کااظہارکرتے ہوئے علاقے کے مسائل کوحل کرنے پراتفاق کیاگیا اوران سے اپیل کی گئی کہ وہ دھنی مائی صاحبہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کروانے کے لئے کرداراداکریں  اجلاس میں چند شرپسند عناصرکی طرف سے علاقے کی نمائندگی کے دعوے داربن کرذاتی مفادات کے بجائے علاقے کے اجتماعی مسائل کوحل کیاجائے  سرپرست اعلیٰ محمدصادق عباسی نے کہاکہ دھنی مائی صاحبہ میں ادھورے واٹرچینل کوجلدازجلد مکمل کیاجائے  ڈسپنسری کاقیام عمل میں لایاجائے  گرلزمڈل سکول کواپ گریڈ کرتے ہوئے عمارت تعمیر کی جائے پانی کی سکیمیں دی جائیں  تاکہ کاشتکاروں کی مشکلات کم ہوں علاقے سے ہونیوالے وعدوں کوپورا کیاجائے اگرایکشن کمیٹی کے ان مطالبات کوپذیرائی نہ ملی تو ایکشن کمیٹی اعلیٰ حکومتی فورم پرآواز اٹھائے گی انہوں نے کہاکہ پارٹی کی حکومت ہونے کے باوجود علاقے کے مسائل حل ہورہے ہیں جس کی وجہ سے عوام علاقہ میں تشویش کی لہردوڑ چکی ہے اگراس بار عوام علاقہ نے مطالبات کوسنجیدگی سے نہ لیا گیا تو ایکشن کمیٹی صدرآزادکشمیراوروزیراعظم آزادکشمیرسے ملاقات کرکے مسائل سے آگاہ کرے گی حکومتی دھنی مائی صاحبہ کونظرانداز نہ کرے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی