ہائی بلڈپریشر دماغی حجم کم کرسکتا ہے، تحقیق

تحقیق میں 502 افراد کا جائزہ لیا گیا جن کی عمریں اب 69 سے 71 سال کے درمیان ہیں، رپورٹ

جمعہ 23 اگست 2019 14:49

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) بلڈ پریشر کا خیال نہ رکھنا عمر بڑھنے کے ساتھ دماغ کے سکڑنے کے خطرے کو بڑھاتا ہے جس سے مختلف ذہنی امراض لاحق ہوسکتے ہیں۔یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔طبی جریدے دی لانسیٹ نیورولوجی میں شائع تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 40 سال سے زائد عمر کے ہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد کے دماغ صحت مند افراد کے مقابلے میں حجم کے لحاظ سے چھوٹے ہوتے ہیں۔

لندن کالج یونیورسٹی کی کئی دہائیوں تک جاری رہنے والی اس تحقیق میں 502 افراد کا جائزہ لیا گیا جن کی عمریں اب 69 سے 71 سال کے درمیان ہیں۔ان رضاکاروں کی خدمات اس وقت حاصل کی گئی تھیں جب ان کی عمریں 36 سال یا اس سے زائد تھی اور پھر عمر کی 7 ویں دہائی تک محققین نے رضاکاروں کے بلڈپریشر کو مختلف اوقات میں ریکارڈ کیا۔

(جاری ہے)

محققین نے دریافت کیا کہ درمیانی عمر میں بلڈپریشر میں اچانک اضافے سے بعد کی زندگی میں دماغی صحت میں تبدیلیوں خصوصاً دماغ کے سکڑنے کا امکان بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق عمر کی تیسری یا چوتھی دہائی میں بلڈپریشر بڑھنے سے دماغ کی جانب جانے والی خون کی شریان کو نقصان پہنچنے کا امکان ہوتا ہے جو بعد ازاں فالج کا خطرہ بڑھاتا ہے۔درمیانی عمر کے افراد میں بلڈ پریشر دماغی تنزلی یعنی ڈیمینشیا اور دماغی افعال میں کمی کا خطرہ بھی ہوتا ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ عمل کیوں ہوتا ہے۔مگر تحقیق میں یہ ضرور واضح ہوگیا کہ 36 سال کی عمر میں بلڈپریشر کا شکار ہونا بعد میں دماغی صحت پر اثرات مرتب کرسکتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو