پی پی ایچ آئی عوام کو صحت کی تمام تر سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں،فرحان خان کاکڑ

ہفتہ 24 اگست 2019 16:15

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) پی پی ایچ آئی ضلع ہرنائی کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر فرحان خان کاکڑ نے کہا کہ پی پی ایچ آئی ضلع ہرنائی کے دور دراز علاقوں میں عوام کو صحت کی تمام تر سہولیات انکی دہلز پر فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی پی ایچ آئی عوام کو صحت کی سہولتوں کے ساتھ ساتھ بنیادی مراکز صحت کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ضلع ہرنائی میں پی پی ایچ آئی کے زیر نگرانی کام کرنے والی بنیادی مراکز صحت ضلع میں ماڈل مراکز صحت ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی اور اسٹاف کو ڈیوٹی کا پابند بنانے اور سٹاف کے مسائل حل کرنے کیلئے پی پی ایچ آئی ہر ممکن اقدامات کررہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چارج سنبھالنے کے بعد مختلف بنیادی مرکز کادورہ کرنے کے بعد مقامی صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پی پی ایچ آئی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے انسانی خدمت ہمارا نصب العین ہے۔انہوں نے کہاکہ پی پی ایچ آئی صوبے کے دور دراز علاقوں میں عوام کو علاج معالجہ کے سہولتوں کے ساتھ ساتھ عوام میں بیماریوں سے بچاو کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کیلئے پی پی ایچ آئی سکولوں ، اور کمیونٹی میں ہیلتھ سیشن بھی کررہی ہیں اور عوام کو بیماریوں سے بچاو کے طریقوں کے حوالے سے شعوراجاگر کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عوام کو صحت کی سہولیات میں سب سے اہم جز پانی ہے،جس سے 80فیصد بیماریاں آلودہ پانی سے پیدا ہورہی ہے ان میں ہیضہ اسیال یرقان ٹائفیڈ و دیگر بیماریاں شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ ان بیماریوں سے بچاؤ کیلئے صاف پانی کا استعمال ضروری ہے۔ انہوں نے اس موقع پر بنیادی مرکز سٹاف کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنی فرائض ایمانداری سے انجام دیکر غریب عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے غفلت کرنے والے سٹاف کے خلاف سخت ایکشن لے گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی