ہنگو سمیت ضلع اورکزئی میں تین روزہ انسداد پولیو میں کے انتظامات کا لائحہ عمل مرتب کر لیا گیا

ہفتہ 24 اگست 2019 16:22

ہنگو سمیت ضلع اورکزئی میں تین روزہ انسداد پولیو میں کے انتظامات کا لائحہ عمل مرتب کر لیا گیا
ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) ہنگو سمیت ضلع اورکزئی میں تین روزہ انسداد پولیو میں کے انتظامات کا لائحہ عمل مرتب کر لیا گیا۔ضلع ہنگو کے 19 یونین کانسلوں میں مجموعی طورپر ایک لاکھ 11 ہزار جبکہ ضلع اورکزئی میں 40500 بچوں کو پولیو سے بچاو کے حفاظتی قطرے پلائے جائینگے انسداد پولیو مہم باقاعدہ آغاز 26 اگست سے ہوگا 3 روزہ انسداد پولیو مہم اورکزئی کا افتتاحی پروگرام ہنگو بابر میلہ ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوا جسمیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد طارق نے ڈی پی او اورکزئی صلاح الدین کنڈی اور ڈی ایچ او اورکزئی نواب علی کے ہمراہ قومی مشران عمائدین کی موجودگی میں بچوں کو پولیو ویکسین پلاکر مہم کا آغاز کیا۔

پولیو مہم انتظامات پر بریفنگ دیتیہوئے ڈی ایچ او ضلع اور کزئی ڈاکٹر نواب علی نے کہاکہ کہ کئے گئے انتظامات کے تحت مجموعی طورپر ضلع اور کزئی میں 5 سال سے کم عمر کے 40500 بچوں کو قطرے پلانے کے لئے 54 ایریا انچارج کی نگرانی میں 39 فکسڈ،3 ٹرانزٹ اور۔

(جاری ہے)

177 موبائل ٹیموں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں انہوں نے کہاکہ انسداد پولیو مہم کیساتھ ساتھ ہر ماہ 12 روزہ مجموعی روٹین ویکینشین پروگرام کے تحت بچوں کو موذی اور مہلک امراض سے بچاو کے حفاظتی ٹیکے لگوائے جائینگے دریں اثناء اپنے خطاب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد طارق نے کہاکہ والدین اپنے بچوں کو تاحیات معذوری سے بچانے کے لئے منفی اور بے بنیاد افواہوں پر کان دھرنے کے بجائے پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

انہوں نے کہاکہ بعض عناصر سازش کے تحت منفی پروپیگنڈوں سے عوام کو گمراہ کرنے کی ناپاک کوشش کرتے ہیں اور ان عناصر کی حوصلہ شکنی کے لئے قبائلی عمائدین علماء کرام اور تمام تر شعبہ زندگی کے افراد اس کار خیر میں حکومت انتظامیہ اور محکمہ صحت کیساتھ بھرپور تعاون کو یقینی بنائیں۔ادھر ضلع ہنگو محکمہ صحت کے مطابق ہنگو کے 19 یونین کونسلر میں انسداد پولیو مہم کے دوران ایک لاکھ 11 ہزار بچوں کو پولیو قطرے پلانے کے لئے مجموعی طورپر 436 ٹیمیں تشکیل دیدی گئی جوکہ گھر گھر جاکر بچوں کو قطرے پلانے کے فرائض انجام دینگی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی