حکومت بلوچستان ساحلی علاقوں میں تمام بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلائے گی ، جیٹی کی تعمیر،واٹراسکیمات ،صحت عامہ کی بہترسہولیات کی فراہمی اورفیول سینٹرکاقیام ودیگر منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیاجائے گا،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات اسلم شاکر بلوچ کی گڈانی ،ڈام وسومیانی کے دورے کے موقع پر بات چیت

پیر 28 جنوری 2013 22:12

گڈانی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔28جنوری۔ 2013ء) ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات اسلم شاکر بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان ساحلی علاقوں میں تمام بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلائے گی جس میں جیٹی کی تعمیر،واٹراسکیمات ،صحت عامہ کی بہترسہولیات کی فراہمی اورفیول سینٹرکاقیام ودیگر منصوبوں پرترجیحی بنیادوں پر کام مکمل کیاجائے گا۔

وہ یہاں گڈانی ،ڈام وسومیانی کے دورے کے موقع پر بات چیت کررہے تھے ۔اس موقع پر سیکرٹری جنگلات غلام علی بلوچ،ڈائریکٹرجنرل بلوچستان کوسٹل اتھارٹی میجر اکبرلاشاری ودیگرمتعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ڈام جیٹی کی تعمیر گذشتہ کافی عرصے سے تعطل کاشکار رہی ہے جس سے علاقے کے ماہی گیروں کو کافی مشکلات کاسامنا کرناپڑاہے لیکن عنقریب اس کوجدید اندازمیں تعمیرکیاجائے گا اس کے علاوہ آبنوشی ،صحت،فیول سینٹر ودیگر منصوبوں کاقیام ترجیحی بنیادوں پر عمل میں لایاجائے گا،علاوہ ازیں گڈانی میں بلوچستان کوسٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی اپنی مدد آپ کے تحت کمرشل بنیادوں پر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیگی،جس سے علاقے میں معاشی انقلاب برپاہوگا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ انہوں نے ڈام اورسومیانی میں محکمہ جنگلات بلوچستان کی جانب سے لگائے گئے مینگروز(سمندری پودے )کے اقدام کوسراہتے ہوئے کہا کہ ان مینگروز کی بدولت سمندری کٹاؤ کو روکنے اورسمندری حیات کی افزائش نسل میں اضافہ ہو گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی