بند کریں
صحت صحت کی خبریںارکان قومی اسمبلی کے الوداعی فوٹوسیشن میں امیرعلی شاہ جاموٹ کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، ایمبولینس ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 31/01/2013 - 19:15:20 وقت اشاعت: 31/01/2013 - 18:18:06 وقت اشاعت: 31/01/2013 - 13:23:09 وقت اشاعت: 30/01/2013 - 22:34:04 وقت اشاعت: 30/01/2013 - 22:33:32 وقت اشاعت: 30/01/2013 - 21:51:06 وقت اشاعت: 30/01/2013 - 21:51:06 وقت اشاعت: 30/01/2013 - 21:50:15 وقت اشاعت: 30/01/2013 - 21:49:41 وقت اشاعت: 30/01/2013 - 21:49:41 وقت اشاعت: 30/01/2013 - 21:48:41

ارکان قومی اسمبلی کے الوداعی فوٹوسیشن میں امیرعلی شاہ جاموٹ کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، ایمبولینس کاانتظام نہ ہونے کے باعث ہسپتال منتقل کرنے کیلئے وزیراعظم کی گاڑی سے جھنڈااتارلیاگیا، پانی پلانے سے حالت سنبھل گئی،پارلیمنٹ ہاوٴس کی ڈسپنسری میں منتقل

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔30جنوری۔ 2013ء)قومی اسمبلی کے ارکان کے الوداعی فوٹوسیشن کے موقع پرامیرعلی شاہ جاموٹ کی طبیعت اچانک بگڑ گئی،ایمبولینس کاانتظام نہ ہونے کے باعث ہسپتال منتقل کرنے کیلئے وزیراعظم کی گاڑی سے جھنڈااتارلیاگیا، فوری طورپر پانی پلائے جانے کے بعد حالت کچھ سنبھلنے پرپارلیمنٹ ہاوٴس کی ڈسپنسری میں منتقل کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے ارکان کے الوداعی فوٹوسیشن تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ تاخیرسے شروع ہوا۔طویل انتظارکے باعث امیرعلی شاہ کی طبیعت خراب ہوگئی جس کے باعث انہیں پچھلی روسے آگے لاکروزیراعظم کے ساتھ والی نشست پربٹھادیاگیا۔امیرعلی شاہ کی حالت مزیدابترہوتے دیکھ کروزیراعظم اورسپیکرقومی اسمبلی سمیت دیگراراکین کھڑے ہوگئے اورپانی اورایمبولینس لانے کی آوازیں لگائیں ۔ایمبولینس کاانتظام نہ ہونے کے باعث امیرعلی شاہ کوہسپتال منتقل کرنے کیلئے وزیراعظم کی گاڑی سے جھنڈااتاردیاگیاجبکہ گاڑی میں رکھی پانی کی بوتل نکال کرانہیں پانی پلایاگیاجس سے ان کی حالت کچھ سنبھلی اوربعدازاں انہیں پارلیمنٹ ہاوٴس کی ڈسپنسری میں منتقل کیاگیا۔
30/01/2013 - 21:51:06 :وقت اشاعت