بند کریں
صحت صحت کی خبریںلاہورہائیکورٹ نے ہڑتالی ینگ ڈاکٹرز، سیکرٹری صحت اور پی ایم ڈی سی کے صدر کیخلاف درخواست سماعت ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 02/02/2013 - 12:27:18 وقت اشاعت: 01/02/2013 - 23:32:40 وقت اشاعت: 01/02/2013 - 21:55:23 وقت اشاعت: 01/02/2013 - 20:02:28 وقت اشاعت: 01/02/2013 - 12:45:21 وقت اشاعت: 01/02/2013 - 12:45:01 وقت اشاعت: 01/02/2013 - 12:37:02 وقت اشاعت: 01/02/2013 - 12:23:21 وقت اشاعت: 01/02/2013 - 11:35:11 وقت اشاعت: 31/01/2013 - 21:45:37 وقت اشاعت: 31/01/2013 - 19:18:36

لاہورہائیکورٹ نے ہڑتالی ینگ ڈاکٹرز، سیکرٹری صحت اور پی ایم ڈی سی کے صدر کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی،فریقین سے 10روز میں جواب طلب

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 1فروری 2013ء )لاہورہائیکورٹ نے پنجاب میں ہڑتالی ینگ ڈاکٹرز ،سیکرٹری صحت اور پی ایم ڈی سی کے صدر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی اور فریقین سے 10روز میں جواب طلب کر لیا۔جمعہ کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن کی عدالت میں مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ینگ ڈاکٹروں کی بلاجواز ہڑتال اور سیکرٹری صحت کی جانب سے معاملات کوحل نہ کرنے کے باعث ڈیڈ لاک پیدا ہو چکا ہے جبکہ پی ایم ڈی سی کے صدر بھی اپنا کوئی کردار ادا نہیں کر رہا جس کے باعث مریضوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے لہذا تمام فریقین کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔

عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے 10 روز میں فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
01/02/2013 - 12:45:01 :وقت اشاعت