ڈینگی کے خاتمہ کے لئے سول سوسائٹی ضلعی حکومت کاساتھ دے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد بابر سلیمان

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2019ء)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد بابر سلیمان نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمہ کے لئے سول سوسائٹی ضلعی حکومت کاساتھ دیں اوراس سلسلہ میں سول سوسائٹی کے ہرفردکواپناکرداراداکرناہوگا،انہوں نے کہاکہ اپنے گھرکے ساتھ ساتھ اردگردکے ماحول کی صفائی پرخصوصی توجہ دی جائے اورکہیں بھی پانی کھڑانہ ہونے دیاجائے،انہوں نے یہ بات انسدادڈینگی کے سلسلہ میں منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر رضوان الحق پوری، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد علی خاکوانی ،چیف آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر مسعود احمد ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر میاں محمد زاہد ،سیکرٹری آر ٹی اے اقصیٰ غفور ،ایڈیشنل ڈائریکٹر ماحولیات ڈاکٹر محمد سلیم ،ایمر جنسی آفیسر بشارت حمید، اورمتعلقہ افسران موجودتھے،اے ڈی سی جی محمد بابر سلیمان نے کہاکہ احتیاطی تدابیرپرعمل پیراہوکراس کویکسرختم کیاجاسکتاہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد بابر سلیمان نے مزید کہاکہ متعلقہ محکمے ڈینگی لارئواکی موثرمانیٹرنگ جاری رکھیں اورٹائرشاپس ،کباڑخانوں اورقبرستانوں کاتسلسل کے ساتھ معائنہ کیاجائے۔

Your Thoughts and Comments