لائف ہسپتال کا لاہور چیمبر کے عہدیداروں کے اعزاز میں ظہرانہ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2019ء) لائف ہسپتال دی لائف کیئر فائونڈیشن ٹرسٹ کی جانب سے لاہور چیمبر کے عہدیداروں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس میں سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر، نائب صدر فہیم الرحمن سہگل، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران، لائف ہسپتال کے چیئرمین میاں طارق نثار، سیکریٹری جنرل کامران مسعود، سینئر نائب صدر میاں ریاض احمد، نائب صدر عاصم انعام مگوں و بورڈ ممبران نے شرکت کی۔

لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے لائف ہسپتال کی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ہسپتال انسانیت کی خدمت کے لیے ایک نئی تاریخ رقم کررہا ہے، پاکستان میں لائف ہسپتال جیسے اداروں کی اشد ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر صنعت و تجارت کے ساتھ سماجی شعبہ میں بھی مصروف عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاجر نہ صرف ٹیکس ادا کرکے اپنی قومی ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں بلکہ جدید طبی سہولیات فراہم کرکے دکھی انسانیت کی خدمت بھی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت و نجی شعبے کے درمیان بامعنی شراکت داری ہی تمام معاشی و سماجی مسائل کا حل ہے۔چیئرمین لائف ہسپتال میاں طارق نثار نے لاہور چیمبر کے وفد کو لائف ہسپتال کی کارکردگی اور لوگوں کے لیے خدمات کے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔

Your Thoughts and Comments