فیملی ہسپتال کو جلد فنکشنل کردیا جائے گا،کمشنر ملتان ڈویژن

لودہراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2019ء)کمشنر ملتان ڈویژن افتخار علی سہو کا پرانے ڈی ایچ کیو ہسپتال کو فیملی ہسپتال بنانے کے منصوبے کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ فیملی ہسپتال کو جلد فنکشنل کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لودہراں راؤ امتیاز احمد، ایکسین بلڈنگز غلام عباس ورک، سی او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محمد اکرم، ڈی ایچ او ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عمران علی بھی موجود تھے۔ کمشنر ملتان افتخار علی سہو کو ایکسین بلڈنگز غلام عباس ورک نے بحالی فیملی ہسپتال بارے بریفنگ دی۔

Your Thoughts and Comments