دہشت گردی اسلام کے خلاف سازش ہے ، حضور نبی اکرم کی آمد دونوں عالم میں رحمت بن کر آئی اور آپ کے پیغام نے ظلمت کدہ عرب کو محبت اور اخوت کے نور سے منور کر دیا، پیپلز پارٹی کو آئین میں اسلامی ترامیم کرنے کے ساتھ ساتھ اظہارِ عشق رسول کا سرکاری سطح پر دن منانے کا اعزاز حاصل ہے ، ہم نے دنیا کو پیغام دیا کہ ہم اپنے آقا کی توہین برداشت نہیں کر سکتے،قائم مقام صدر سید نیئر حسین بخاری کا قومی میلاد النبی کانفرنس سے صدارتی خطاب

بدھ 6 فروری 2013 22:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6فروری۔ 2013ء) قائم مقام صدر سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ دہشت گردی اسلام کے خلاف سازش ہے ، حضور نبی اکرم کی آمد دونوں عالم میں رحمت بن کر آئی اور آپ کے پیغام نے ظلمت کدہ عرب کو محبت اور اخوت کے نور سے منور کر دیا، پیپلز پارٹی کو آئین میں اسلامی ترامیم کرنے کے ساتھ ساتھ یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اظہارِ عشق رسول کا سرکاری سطح پر دن منایا اور دنیا کو پیغام دیا کہ ہم اپنے آقا کی توہین برداشت نہیں کر سکتے۔

وہ بدھ کو یہاں وہ قومی سیرت کونسل کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والی قومی میلاد النبی کانفرنس میں صدارتی خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے دہشت گردی کو اسلا م کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی مسلمان کسی انسان کی جان نہیں لے سکتا، اسی لئے پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہے اور ہر سطح پر اس کے خلاف جنگ جاری ہے۔

(جاری ہے)

قائم مقام صدر نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین ، صدر آصف زرداری نے مفاہمت کی سیاست کو فروغ دے کر ملک کو سیاسی استحکام دیا۔

اسی طرح علمائے کرام بھی مفاہمت کے ذریعے رواداری کو فروغ دینے میں کردار ادا کریں۔ سینٹ میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینٹر اسحٰق ڈار نے اپنی تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ ہر مسلمان درود شریف کا ورد کرنے کو عادت بنا لے، اس کی برکت سے نہ صرف ان کی زندگی رحمت و راحت سے منور ہوگی بلکہ دوسروں کے لئے بھی امن و محبت کا پیغام بن جائے گا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمیعت علمائے اسلام امیر اور قومی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ربیع الاول میں حضور کا نور تاباں ظاہر ہوا اور اس سے دنیا میں امن کا نور چھا گیا، انہوں نے مغربی ممالک کی ان کوششوں کی مذمت کی جو وہ نبی اکرم کی توہین کے ضمن میں کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسلام میں شائستگی اور رواداری سے بات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، وہ اپنی دہشت گردی پر پردہ ڈالنے کے لئے مسلمانوں پر اس کا الزام لگاتے ہیں۔

قومی سیرت کونسل کے زیر اہتمام دوسری سالانہ میلاد النبی کانفرنس میں سابق وفاقی وزیر مخدوم حامد سعید کاظمی، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان، ترکی کے رومی فورم کے چیئرمین ہارون کوکنٹ ممتاز صحافی سہیل وڑائچ، مفتی اقبال نعیمی اور قاری نعیم ساجد نے بھی خطاب کیا جبکہ مصر کی جامعہ الازہر کے صدر کا پیغام سنایا گیا۔ کانفرنس کے صدر پیر امین الحسنات شاہ نے اپنے خطبہ تشکر میں مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم کی محبت اور احترام ہی امن عالم کی کنجی ہے۔

کانفرنس میں چار قراردادیں بھی پیش کی گئیں جن میں عالمی سطح پر توہین رسالت کی روک تھام، محکوم مسلمان ریاستوں کے سیاسی حقوق دلانے کے لئے اقوام متحد ہ سے مطالبہ کیا گیا کانفرنس صلوٰة و والسلام پر اختتام پذیر ہوئی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی