سندھ بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 1841 ہوگئی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء)کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال اب تک ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1841 ہوگئی ہے ۔ترجمان انسداد ڈینگی سیل کے مطابق ان کیسز میں سے 1760 کا تعلق صرف کراچی سے ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق رواں سال ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوچکی ہے۔ماہرین طب کا کہنا ہے کہ لوگ اپنے گھر ،گلی اور محلے میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں ۔طلو ع اور غروب آفتاب کے وقت جسم کو مکمل طورپرڈھانپ کر رکھیں۔

Your Thoughts and Comments