پاکستان میں رواں سال خسرہ سے 131 بچے جاں بحق‘ عالمی ادارہ صحت

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7فروری 2013ء) عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں خسرہ کی تازہ رپورٹ جاری کردی ہے جس کے تحت رواں سال کے ابتدائی 36 دنوں میں 3 ہزار بچوں میں خسرے کی تصدیق ہوئی، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خسرے کی موجودہ وباء نے پاکستان کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔

(جاری ہے)

رواں سال کے ابتدائی 36 دنوں میں 3 ہزار بچوں میں خسرے کی تصدیق ہوئی اور اس دوران خسرے کے باعث 131 بچے جاں بحق ہوئے۔ بلوچستان میں خسرے کی وباء سے 38‘ سندھ میں 79‘ خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں 6‘6 بچے جاں بحق ہوئے۔

Your Thoughts and Comments