الیکشن میں عوام ڈرامے نہیں کارکردگی دیکھ کر فیصلہ کرینگے،ہمارے دور میں مریضوں کو مفت ملنے والی ادویات کے پیسے بھی جنگلہ بس پر لگا دئیے گئے، ہسپتالوں میں ادویات ہیں نہ ڈاکٹر ہم نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار عوامی خدمت کے 14 ادارے پنجاب میں قائم کیے،نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الہی کا گجرات کے سابق ناظمین اور معززین کے بڑے اجتماع سے خطاب

جمعرات 7 فروری 2013 20:26

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔7فروری۔ 2013ء) مسلم لیگ(ق) کے مرکزی رہنما و نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں عوام ڈرامے نہیں کارکردگی دیکھ کر فیصلہ کرینگے، پنجاب میں ہماری حکومت ے دور میں ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی شروع کی گئی تھی لیکن شریف برادران نے ان ادویات کے فنڈز بھی لاہور جنگلہ بس پر لگا دئیے ہیں۔

وہ جمعرات کو یہاں گجرات میں سابق ناظمین، نائب ناظمین اور معززین کے بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے ہمارے دور کے سب سے خوشحال صوبہ کو کنگال کر دیا ہے، آج ہسپتالوں میں دوائیاں نہیں مل رہیں، ڈاکٹر سڑکوں پر ہیں اور مریضوں کی کسی کو پروا نہیں، پورے صوبہ میں افراتفری کاعالم ہے، عوام کو ڈراموں سے مطمئن نہیں کیا جا سکتا اور نہ دھاندلی سے الیکشن جیتا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس کے مقابلہ میں پنجاب میں ہماری حکومت نے عوامی خدمت کے 14 ادارے ایسے بنائے جن کی مثال پہلے پاکستان میں نہیں ملتی، ہم نے تعلیم کو عام کیا، ہسپتال، سڑکیں، تعلیمی ادارے بنائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام ایسے نمائندوں کو ووٹ دیں جو ان سے مخلص ہوں اور ان کی خدمت کریں، ہم عوامی مسائل حل کرنے کیلئے الیکشن لڑتے ہیں، خلوص نیت سے عوام کی خدمت ہی ہمارا منشور ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ نسلوں کی خوشحالی اور انہیں تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے ہم سب کو میدان عمل میں نکلنا ہو گا اور ایسے درست نمائندوں کا انتخاب کرنا ہو گا جو آپ کے مسائل اسمبلیوں تک پہنچا سکیں۔ سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود نے کہا کہ ن لیگ نے گجرات کی سیاست میں جعلی ڈگری ہولڈروں، جھوٹے پرچے درج کروانے اور انتقامی سیاست کرنے والوں کو جنم دیا، پنجاب حکومت جعلی ڈگری ہولڈر کے خلاف کارروائی نہ کر کے سپریم کورٹ کے فیصلہ کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہی ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین اور ایم پی اے خالد اصغر گھرال بھی موجود تھے۔ حلقہ 105 سے ن لیگ اور تحریک انصاف کے رہنماؤں محسن رفیق بھٹی، ارشد پاشا اور حاجی فیصل نے حنیف حیدری کے ہمراہ اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات کی اور ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اجتماع سے سابق ناظم میجر نسیم اختر فاروقی، سابق ناظم حاجی منظور ڈار، شہزاد گل، میاں پرویز اختر پگانوالہ، چودھری اظہر، ڈاکٹر رفیق، ناظم کھوکھر، چودھری عطاء اللہ گل صدر انجمن آرائیاں، چودھری خالد محمود، چودھری الیاس، عارف گجراتی، حاجی الیاس رحمان، مرزا خالد جاوید، چودھری عبد الوحید، مہر زین، چودھری جاوید سراج، عبد الحئی صدیقی، شیخ شفیق، مہر رضوان اور شاہد خان نے بھی خطاب کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی