امریکا کے بعد بھارت میں بھی ای سگریٹ کے استعمال پر پابندی عائد

ای سگریٹ کی تیاری، درآمد، برآمد، فروخت، ڈسٹری بیوشن اور اشتہارات پر پابندی ہوگی،بھارتی وزیرخزانہ

جمعرات 19 ستمبر 2019 12:57

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) بھارت نے الیکٹرونک سگریٹ کی تیاری، درآمد اور فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے اسے صحت کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی کابینہ کی جانب سے ایک ایگزیکٹیو آرڈر کی منظوری دی گئی جس میں ای سگریٹ پر پابندی عائد کی گئی ہے جس کی وجہ نوجوانوں کی صحت پر اس کے انتہائی مضر اثرات مرتب ہونا ہے۔

بھارت میں تمباکو نوشی کرنے والے بالغ افراد کی تعداد 10 کروڑ سے زائد ہے اور اسی وجہ سے وہ ای سگریٹ تیار کرنے والی کمپنیوں کے لیے ایک بڑی مارکیٹ ہے۔ویپنگ یا ای سگریٹ عام طور پر نکوٹین، پانی، فلیورز اور سولوینٹس کا مکسچر ہوتا ہے جس کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ یہ تمباکو نوشی چھوڑنے میں مددگار متبادل ہے مگر صحت پر اس کے اثرات مکمل طور پر ابھی تک سامنے نہیں آسکے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت میں ای سگریٹ پر پابندی کی خلاف ورزی پر 3 سال قید کی سزا دی جاسکے گی تاہم روایتی تمباکو کی مصنوعات پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتارام کے مطابق ای سگریٹ کی تیاری، درآمد، برآمد، فروخت، ڈسٹری بیوشن اور اشتہارات پر پابندی ہوگی۔اس سے قبل امریکا میں 2 ریاستوں میں بھی فلیور ای سگریٹس کے استعمال پر پابندی عائد کی جاچکی ہے کیونکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بچوں کو زیادہ کشش کرتا ہے اور ان میں نکوٹین کے استعمال کا خطرہ بڑھتا ہے۔مگر پابندی کی وجہ حالیہ مہینوں میں امریکا بھر میں ای سگریٹ کے عادی افراد میں پھیپھڑوں کے ایک مرض کا ابھر کر سامنے آنا ہے اور اس کے نتیجے میں 7 ہلاکتیں بھی ہوچکی ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی