ملٹھی گلے کی خراش و گنجا پن دور کرنے کیلئے مفید ہے، طبی ماہرین

جمعہ 20 ستمبر 2019 12:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) طبی ماہرین نے کہاہے کہ ملٹھی پیاس، قے اور متلی کو روکتی ، جلد کی رنگت کو نکھارنے، بینائی میں اضافے، بالوں کو ملائم و سیاہ اور چمکدار کے ساتھ گنجا پن دور کرنے کے لئے انتہائی مفید ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ ملٹھی کو لمبے عرصے تک استعمال کرنے سے جسمانی قوتیں بحال ہوتی ہیں اس کو پیاس کی شدت کھانسی اور سانس کی تکلیف دور کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

اس کے استعمال سے جلد کی رنگت نکھر جاتی ہے بینائی میں اضافہ ہوتا ہے بال سیاہ ملائم اور چمکدار ہوتے ہیں بلغم اور خون کی اکثر بیماریاں دور ہو جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

اس کا مسلسل استعمال عمر میں اضافہ کا سبب بنتا ہے، ایلوپیتھک ادویات میں یہ بہت زیادہ استعمال ہوتی ہے ،معدے کے امراض اور درد کے لئے انتہائی عمدہ چیز ہے، معدے کی تیزابیت کو دور کرتی ہے خشک جڑ کے ٹکڑے رات کو پانی میں بھگو کر صبح چاولوں کی پچھ کے ساتھ کھانا معدے کا السر ختم کرتا ہے، گلے کی خراش کے لئے ملٹھی کا چھوٹا سا ٹکڑا چبانے یا چوسنے سے گلے کو آرام ملتا ہے، حلق سے متعلق تمام بیماریوں کے لیے ملٹھی کا استعمال نہایت مفید ہے،ملٹھی قبض کے لیے نہایت موثر ہے، اسکا سفوف پانی اور چینی کے ساتھ لینا جلاب کا کام دیتا ہے،ماہرین نے بتایا ملٹھی دور کی نظر میں خرابی کی صورت میں نہایت کارآمد ہے، پٹھوں کا درد دور کرتی ہے ،ملٹھی کی جڑوں کو رات بھر پانی میں بھگو کر رکھنے کے بعد صبح اسکا پانی پینے سے جوڑوںکا پرانے سے پرانا درد دورہوتا ہے، گنجا پن دور کرنے میں بھی ملٹھی نہایت مفید ہے، ملٹھی کے ٹکڑے پیس کر دودھ اور ایک چٹکی زعفران ملا کر پیسٹ بنا کر رات کو سوتے وقت سر کے گنجے حصے میں لگا لینے سے بال آنا شروع ہو جاتے ہیں،ملٹھی پاکستان میں بلوچستان کے شمالی علاقہ جات میں خود رو ملتی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی