کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی کے بعد ملیریا نے بھی شہریوں کی زندگیاں اجیرن کردی

محکمہ صحت سندھ کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال 52 ہزار سے زائد افراد ملیریا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء)کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی کے بعد ملیریا نے بھی شہریوں کی زندگیاں اجیرن کردی ہیں۔محکمہ صحت سندھ کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال 52 ہزار سے زائد افراد ملیریا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق متاثرین میں خواتین ، بچے اور بزرگ شہریوں کی تعداد 70 فیصد سے زیادہ ہے، جنوری سے جولائی تک 52 ہزار 377 افراد ملیریا میں مبتلا ہوکر اسپتال پہنچے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں خطرناک ترین ( فیلسی پیرم) ملیریا سے 12 فیصد سے زائد لوگ متاثر ہوچکے ہیں جبکہ سب سے زیادہ کیسز ضلع ٹھٹھہ میں 10 ہزار،لاڑکانہ میں 4ہزار ،کراچی میں 1800 سے زائد متاثرین سامنے آئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق بدین ،ٹندومحمد خان، نوشیرو فیروز، میر پور خاص، عمر کوٹ، میں 3200 سیزائد کیسز سامنے آچکے ہیں۔

Your Thoughts and Comments