پاکستان اور ایران خطے کے دو اہم ممالک ،عالمی و علاقائی امن میں دونوں کا کردار انتہائی اہم ہے ،دونوں ملکو ں کے درمیان دوطرفہ پارلیمانی وفودکے تبادلوں اورعوامی سطح پررابطے بڑھانے کی ضرورت ہے ، گیس پائپ لائن منصوبہ ہمارے بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعاون کی ایک مثال ہے،سینیٹ کے چیئرمین نیئر حسین بخاری کی ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی سے گفتگو، پاکستان سے دوستی پر فخرہے ، ہمارے مسائل مشترکہ ہیں، نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپناناہوگی، علی لاریجانی

منگل 12 فروری 2013 21:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔12فروری۔ 2013ء) سینیٹ کے چیئرمین سید نیئر حسین بخاری نے پاکستان اورایران کے درمیان پارلیمانی وفودکے تبادلوں اورعوامی سطح پررابطے بڑھانے کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اور ایران خطے کے دو اہم ممالک ہیں اور عالمی و علاقائی امن میں دونوں کا کردار انتہائی اہم ہے ، گیس پائپ لائن منصوبہ ہمارے بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعاون کی ایک مثال ہے ۔

وہ منگل کویہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی سے بات چیت کررہے تھے ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اُموراور عالمی و علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیاگیا ۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے تعلقات کی بنیاد مشترکہ تاریخی ،جغرافیائی ،مذہبی، لسانی اور تہذیبی رشتوں پر ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ رشتہ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا ہے ۔

چیئرمین سینیٹ نے دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی روابط کے استحکام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی وفود کے تبادلوں کو بڑھایا جائے اور عوامی سطح پر رابطے مزید تیز کیے جانے کی اشد ضرورت ہے ۔ نیئر بخاری نے مختلف شعبوں خصوصًاتجارت ،توانائی ، زراعت وغیرہ میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت کو بھی اُجاگر کیا ۔اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے اپنے دورہ ایران کا بھی خصو صی طور پر ذکر کیا اور کہا کہ اس دورے کے دوران نہ صرف ایران کی پارلیمنٹ سے خطاب کا موقع ملا بلکہ ایران کی اعلیٰ قیادت اور ارکین پارلیمنٹ سے تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور ایران خطے کے دو اہم ممالک ہیں اور عالمی و علاقائی امن میں دونوں کا کردار انتہائی اہم ہے ۔دوطرفہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی کو ششیں کیں اور حالیہ گیس پائپ لائن منصوبہ ہمارے بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعاون کی ایک مثال ہے۔ افغان مسئلے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں عدم استحکام کے پاکستان اور خطے پرمنفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور مذاکرات کے ذریعے ہی ان مسائل کا حل نکا لا جا سکتا ہے ۔

نیئر بخاری نے ای سی او کی پارلیمانی اسمبلی کی پہلی کانفرنس کے انعقاد کو ایک خوش آئند اقدام قرار دیا اور کہا کہ اس سے ای سی او کے رکن ممالک مزید ایک دوسر ے کے قریب آجائیں گے ۔ اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ صابر علی بلوچ ،سینیٹرز روبینہ خالد ، طاہر حسین مشہدی، عباس خان آفریدی ، نزہت صادق، سعید غنی ، حاجی عدیل ،حافظ حمد اللہ، و دیگربھی اس موقع پر موجود تھے ۔

اور وفد کو خوش آمدید کہا ۔ ایرانی وفد کے رہنما ڈاکٹر علی اکبر لاریجانی نے مہمان نوازی اور پارلیمنٹ میں پُر تپاک استقبال پر چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دورہ کر کے انہیں بڑی خوشی ہوئی ہے اور مختلف سطح پر تبادلہ خیال کا موقع ملا ہے ۔ انہوں نے چیئرمین سینیٹ کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے اور پارلیمانی سطح پر روابط کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔

ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی دوستی پر فخرہے اور دونوں ممالک نے ہر مشکل دور میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے مسائل مشترکہ ہیں اور ان پر قابو پانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی درکار ہے ۔ بعدازاں چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نے کانفرنس میں شریک اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سپیکرز اور نمائندوں کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا جس میں سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ صابر علی بلوچ ،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی،کے علاوہ بڑی تعداد میں اراکین پارلیمنٹ ،وزراء،سینیٹرزاور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔

اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے اپنے مختصر خطاب میں کہاکہ مجھے اتنی بڑی تعداد میں ای سی او کے رکن ممالک کو اسلام آباد میں دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی ہے انہوں نے اس سلسلہ میں سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی کاوشوں کو سراہا جن کی بدولت ای سی او کی پارلیمانی اسمبلی کا قیام ممکن ہو سکا ۔چیئرمین سینیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے مسائل مشترکہ ہیں اور آج جبکہ دہشت گردی سے تمام ممالک کو خطرات لاحق ہیں یہ بات انتہائی ضروری ہے کہ ہم سماجی و اقتصادی ترقی ،غربت کے خاتمے ،تعلیم ، صحت اور انسانی حقوق کے تحفظ کے علاوہ بنیادی سہولیات کی فراہمی پر اپنی توجہ مرکوز کریں ۔

ہمیں ایسے حالات جن سے دہشت گرد فائدہ اُٹھا سکتے ہیں پر قابو پانا ہو گا ۔نیئربخاری نے کہا کہ ہم نے ای سی او کے فورم پر تعاون تو دیکھ ہی لیا ہے اب ضرورت اس بات کی ہے ان دوطرفہ تعلقات کو سیاسی اور پارلیمانی سطح پر بھی فروغ دیا جائے اور ای سی او کی پارلیمانی اسمبلی اس سلسلے میں انتہائی مفید ثابت ہو سکتی ہے اور اس فورم سے باہمی تعاون اور مجموعی خوشحالی کے لیے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اُٹھایا جاسکتاہے پارلیمانوں کے مابین وسیع تعاون عوام کو مزید قریب لائے گا ۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے سینیٹ کے چیئرمین نے شرکاء کو بتایا کہ پاکستان ہرطرح کی دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہاہے اور اس سے نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی امن و سلامتی کو بھی خطرہ ہے پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف اس عالمی جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں ۔ ہماری عظیم لیڈر اور سابق وزیراعظم پاکستان شہید محترمہ بے نظیر بھٹو بھی دہشت گردی کا شکار ہوئیں انہوں نے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے کہاکہ ہم تمام پڑوسی ممالک بشمول بھارت و افغانستان اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں ۔

افغانستان کے امن کا پاکستان کے امن سے گہرا تعلق ہے اور اس مسلے کا حل ڈائیلاگ میں ہے جس میں تمام متعلقہ لوگ شامل ہوں ۔ ہم اپنی خارجہ پالیسی کے مطابق بھارت کے ساتھ بھی اپنے تمام مسائل بشمول مسلئہ کشمیر کے پرامن حل کے خواہاں ہیں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس نئے فورم کے قیام سے ای سی او کے رکن ممالک ترقی و خوشحالی کے لیے مل کر کام کر سکیں گے انہوں نے اس کانفرنس میں شرکت پر تمام رکن ممالک کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی