باجوڑایجنسی میں پیرا میڈیکس کا پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان ، لاکھوں بچوں کا پولیو قطروں سے محروم رہنے کاخدشہ،ڈبلیو ایچ او کے مقامی اہلکارحاصل اختیارات کا غلط استعمال کررہے ہیں،اس وجہ سے پورے ہیلتھ سٹاف میں بے چینی پھیل گئی ہے،عالمی ادارہ صحت کی غلط پالیسیوں کے وجہ سے حالات خراب ہورہے ہیں، ڈبلیو ایچ او کے مقامی اہلکاروں کیخلاف فوری کاروائی کی جائے ،پیرا میڈیکل سٹاف کے چیئرمین غلام حضرت اوردیگرکا ہنگامی اجلاس میں مطالبہ

جمعہ 15 فروری 2013 17:44

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15فروری۔2013ء) باجوڑایجنسی میں پیرا میڈیکس نے پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے جس کے باعث لاکھوں بچوں کا پولیو قطروں سے محروم رہنے کاخدشہ ہے ۔پیرا میڈیکس سٹاف کا کہناہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ( ڈبلیو ایچ او) کے اہلکار ڈاکٹر شوکت ضیاء اور ڈاکٹر شیر خان اپنے حاصل اختیارات کا غلط استعمال کررہے ہیں جس کیوجہ سے پورے ہیلتھ سٹاف میں بے چینی پھیل گئی ہیں ،عالمی ادارہ صحت کی غلط پالیسیوں کے وجہ سے حالات خراب ہورہے ہیں،پولیو مہم پیرامیڈکس کے وجہ سے کامیابی سے چل رہی ہے،پیرامیڈیکل سٹاف باجوڑ نے ڈبلیو ایچ او کے مقامی اہلکاروں ڈاکٹر شیر خان اور ڈاکٹر شوکت ضیاء کیخلاف فوری کاروائی کرنے کامطالبہ کیاہے ۔

یہ مطالبات جمعہ کو مقررین نے پیرا میڈیکس کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پیرامیڈیکل سٹاف باجوڑایجنسی کے ایکشن کمیٹی نے ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال خارمیں ڈبلیو ایچ او کے مقامی اہلکاروں انچارج ایف ایس ایم او ڈاکٹر شیر خان اور ڈاکٹر شوکت ضیاء کے نارو ا روئیے اور بے جامداخلت پر ان کے خلاف سخت کاروائی اور ان کے تبادلے کا مطالبہ کیاہے ۔

ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیرامیڈیکل سٹاف باجوڑایجنسی کے چےئرمین غلام حضرت عبداللہ۔ سردارمحمد۔ سبزعلی۔ ڈاکٹر یونس اور دیگر مقررین نے کہاکہ ڈاکٹر شیر خان اور ڈاکٹر شوکت ضیاء نے ڈیوٹی دینے کی بجائے من مانیاں شروع کررکھی ہے ۔ پولیو مہم کے بجائے تمام تر توجہ اپنے ذاتی کاموں پردی ہے۔ اور پورے پیرامیڈیکل سٹاف کی بے عزتی کی ہیں اور غیر قانونی طریقے سے ہمارے ساتھی کیخلاف کاروائی کی ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کے دونوں مقامی اہلکاروں کوفوری طورپر ایجنسی بدر کی جائے بصورت دیگر پورے ایجنسی میں ہیلتھ سٹاف مذکورہ افراد کے زیر نگرانی پولیو مہم کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کرتی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ پولیو مہم کے بائیکاٹ کے تمام تر ذمہ داری ڈاکٹر شیر خان اور ڈاکٹر شوکت ضیاء پر ہوگی ۔ پیرامیڈیکل سٹاف نے گورنر خیبر پختونخواہ ۔محکمہ صحت کے اعلیٰ اہلکاروں اور پولیٹیکل ایجنٹ باجوڑ سے ان اہلکاروں کیخلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیاہے ۔ دوسرے طرف پولیو مہم کے بائیکاٹ کے اعلان سے ایجنسی بھر کے لاکھوں بچوں کا پولیو قطروں سے محروم رہنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی