قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور کی ذیلی کمیٹی نے قرآن پاک کی طباعت کے لئے درآمد ہ کاغذ پر ڈیوٹی معاف کرنے سے انکار پر ایف بی آر حکام کو آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا ، کمیٹی کی وزارت مذہبی امور کو قرآن مجید کے شہید اوراق کو پانی میں بہانے یا دفنانے کی بجائے ان کی ری سائیکلنگ کرنے کی ہدایت ، قرآن پاک کی طباعت کیلئے 80 گرام کاغذ کے استعمال کو لازمی قرار دینے اور اس کاغذ کو ”قرآن پیپر“ کا نام دینے کی سفارش

جمعہ 15 فروری 2013 18:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15فروری۔2013ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور کی ذیلی کمیٹی نے قرآن پاک کی طباعت کے لئے درآمد کئے جانے والے کاغذ پر ڈیوٹی معاف کرنے سے انکار پر ایف بی آر حکام کو کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا جبکہ کمیٹی نے وزارت مذہبی امور کو ہدایتکی ہے کہ قرآن مجید کے شہید اوراق کو پانی میں بہانے یا دفنانے کی بجائے ان کی ری سائیکلنگ کرنے ، قرآن پاک کی طباعت کیلئے 80 گرام کاغذ کے استعمال کو لازمی قرار دینے اور اس کاغذ کو ”قرآن پیپر“ کا نام دینے کی سفارش کی ہے۔

کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو کمیٹی کے کنونیئر ساجد احمد کی زیر صدارت پارلیمنٹ میں منعقد ہوا۔ جس میں کمیٹی کی رکن شاہین اشفاق نے شرکت کی۔ یگر ارکان کی اجلاس میں عدم حاضری کی وجہ سے قرآن پاک کی طباعت بارے حکومتی اور پرائیویٹ ممبر بل پر کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

جوائنٹ سیکرٹری مذہبی امور نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ حکومتی اور یاسمین رحمن کے پرائیویٹ مبر بل کے 80 فیصد سے زائد نکات مشترک ہیں ۔

حکومتی بل میں قرآن کی طباعت52 گرام کے کاغذ پر کرنے جبکہ پرائیویٹ ممبر بل میں 68 گرام کاغذ پر کرنے کی تجویز دی گی ہے۔ حکومتی بل میں قرآن پاک کی طباعت کی نگرانی کیلئے علماء کمیٹی جبکہ پرائیویٹ بل میں قرآن بورڈ قائم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اسی طرح حکومتی بل میں شہید اوراق کو پانی میں بہانے یا زمین میں دفنانے جبکہ پرائیویٹ بل میں ان کی ری سائیکلنگ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت نے ایف بی آر سے قرآن کی طباعت کے لئے منگوائے جانے والے کاغذ پر درآمدی ڈیوٹی معاف کرنے کی درخواست کی تھی جسے مسترد کر دیا گیا۔ ان 3 نکات کے علاوہ باقی تمام شقیں ایک جیسی ہیں ۔ کمیٹی کے کنونیئر ساجد احمد نے وزارت کو ہدایت کی کہ قرآن پاک کو اس کی شان و شوکت اور عظمت کے مطابق اعلیٰ ترین کاغذ پر چھاپہ جائے اور اس کے لئے 80 گرام کا کاغذ استعمال کرنے کی شق ترمیم کا حصہ بنائی جائے۔

انہوں نے آئندہ اجلاس میں ایف بی آر کے حکام کو بھی طلب کرنے کی ہدایت کی۔ جوائنٹ سیکرٹری مذہبی امور نے کہا کہ اگر 52 گرام کی جگہ 80 گرام کا کاغذ استعمال کرنے سے قرآن پاک کے ہدیہ میں بھی اضافہ ہو گا اور اسے عام آدمی کی قوت خرید تک لانے کیلئے حکومت کو سبسڈی فراہم کرنا پڑے گی۔ دیگر ارکان کی عدم حاضری کی وجہ سے کنونیئر کمیٹی نے ترمیمی بل پر مزید غور کمیٹی کے آئندہ اجلاس تک موخر کر دیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی