بند کریں
صحت صحت کی خبریںبلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پنجاب میں(ن) لیگ کا زور توڑنے ‘ آئندہ انتخابات میں پارٹی کو ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 19/02/2013 - 16:32:30 وقت اشاعت: 19/02/2013 - 16:31:09 وقت اشاعت: 18/02/2013 - 22:22:04 وقت اشاعت: 18/02/2013 - 22:17:47 وقت اشاعت: 18/02/2013 - 21:57:47 وقت اشاعت: 18/02/2013 - 17:12:05 وقت اشاعت: 18/02/2013 - 13:34:16 وقت اشاعت: 18/02/2013 - 13:27:28 وقت اشاعت: 17/02/2013 - 21:37:58 وقت اشاعت: 17/02/2013 - 21:33:30 وقت اشاعت: 17/02/2013 - 21:29:32

بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پنجاب میں(ن) لیگ کا زور توڑنے ‘ آئندہ انتخابات میں پارٹی کو مزید متحرک کرنے کی حکمت عملی کی تیاری کیلئے اجلاس‘ رانا فاروق سعید ‘ صمصام بخاری اسلم گل سردار سلیم حیدر سمیت پنجاب کے 9 نائب صدور کی تقرری کی منظوری ‘پی پی پی پنجاب کے صدر کونوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 18فروری 2013ء)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے زور کو توڑنے اور آئندہ انتخابات میں پارٹی کو مزید متحرک کرنے کیلئے وفاقی وزیر رانا فاروق سعید ‘وزیر مملکت صمصام بخاری ‘وزیراعظم کے مشیر اسلم گل ‘وزیر مملکت سردار سلیم حیدر سمیت پیپلزپارٹی پنجاب کے 9 نائب صدور کی تقرری کی منظوری دیدی ‘پی پی پی پنجاب کے صدر منظور وتو اور سیکرٹری تنویر اشرف کائرہ کونوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت۔

پیر کو یہاں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی پنجاب کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے پنجاب توڑ ‘ پارٹی کو مزید متحرک کرنے ‘ پارٹی ٹکٹوں سمیت دیگر امو رزیر غور آئے۔ قیادت نے 9 نائب صدور کے عہدوں کی منظوری دیکر سینئر رہنماؤں کو اس منصب پر ذمہ داری دیدی ہے۔وفاقی وزیر رانا فاروق سعید ،وزیر مملکت صمصام بخاری ،وزیراعظم کے مشیر اسلم گل ،وفاقی وزیر سردار سلیم حیدر نائب صدر ہوں گے۔

حاجی عزیز الرحمن چن ،محمد حسین ڈوگر ،ایم پی اے طارق گجر کو بھی نائب صدر کی ذمہ داری دیدی گئی۔منیراحمد خان کو پنجاب پالیسی پلاننگ اینڈ میڈیا کا انچارج مقرر کر دیا گیا۔ سلیم چھینہ اور دیوان محی الدین کو پنجاب کا ایڈیشنل جنر ل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔عمر شریف بخاری ڈپٹی جنرل سیکرٹری ،راجہ عامر سیکرٹری اطلاعات ،منظور مانیکا سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹس ،میاں وحید پی آر او ہوں گے۔پنجاب کے صدر منظور وٹو نے جنرل سیکرٹری تنویر کائرہ کو نئے عہدیداروں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔
18/02/2013 - 17:12:05 :وقت اشاعت