پاکستان میں بڑھتے ہوئے ذہنی امراض کی وجہ معاشرے میں موجود تنائو ہے، ماہرین نفسیا ت

پیر 7 اکتوبر 2019 15:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2019ء) پاکستان میں بڑھتے ہوئے ذہنی امراض کی بڑی وجہ معاشرے میں موجود تنائو ہے جسے ختم کرنے کے لئے ہم سب کو مل کر کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔ یہ با ت ما ہرین نفسیا ت ڈاکٹر شازیہ اور ڈاکٹر ما ریا نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں خواتین کی بڑی تعداد ذہنی امراض کا شکار ہے جس کی بڑی وجہ معاشرے میں بڑھتا ہوا تنائو ہے، تنائو سے پاک ماحول کی فراہمی سے ذہنی امراض میں کمی کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسان کے ذہن میں اللہ تعالیٰ نے بے پناہ طاقت رکھی ہے جس کے ذریعے وہ مشکل سے مشکل اور بڑے سے بڑا فیصلہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ماضی میں نفسیات کے شعبے کو نظر انداز کیا گیا تاہم یہ شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، ہمیں صحت مند معاشرہ کی تشکیل کے لئے آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، تعلیمی اداروں میں اس حوا لے سے خصوصی طور پر طلباء کو نفسیات کا مضمون پڑھایا جا ئے تا کہ وہ ذہنی امراض با رے ابتدا ئی معلومات سے دوسروں کو بھی آ گا ہ کر سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تنائو ایک ایسی بیماری ہے جس کے علاج کے لیے ہمیں روحانی طریقہ علاج کے ساتھ ساتھ ماہر نفسیات سے بھی رجوع کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ذہنی امراض کی بڑی وجہ منشیات کا استعمال بھی ہے، نشہ کے عادی افراد اس لعنت سے کبھی نہیں نکل پاتے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کل آبادی کا ایک بڑا حصہ ذہنی امراض میں مبتلا ہے اور ان کی اکثریت اپنی بیما ری سے آگاہ نہیں ہے جبکہ تعلیم کی کمی کے با عث لوگ جن، بھوت اور جعلی عا ملوں کے چکر میں پڑ جا تے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نفسیات کے شعبہ کو دیگر شعبوں کی طرح فوقیت دی جائے اور مینٹل ہیلتھ ایکٹ میں ترمیم بھی کی جائے جس سے بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو