آگہی اور شعور بیدار کیے بغیر ڈینگی کا خاتمہ ممکن نہیں‘رانا کاشف نثار

پیر 7 اکتوبر 2019 15:56

ٖفیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2019ء) آگہی اور شعور بیدار کیے بغیر ڈینگی کا خاتمہ ممکن نہیں،لاپرواہی کے باعث ہی ڈینگی کی افزائش ہو تی ہے، یہ بات ماہر حشریات اور پی ایچ ڈی سکالر ڈاکٹر نعیم مشتاق نے انسداد ڈینگی تقریب نور محمد انصاری انڈسٹریل سکول، سوشل ویلفیئر سوسائٹی غلام محمد آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقعہ پر سوشل ویلفیئر آفیسر رانا کاشف نثار اور سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری محمد ارشد قاسمی بھی موجود تھے، ڈاکٹر نعیم مشتاق نے کہا کہ دیکھنے میں مچھر ایک معمولی چیز ہے، مگر اس کی ہلاکتوں اور تباہیوں سے انسانی تاریخ بھری پڑی ہے، جس جگہ بھی چند دن پانی کھڑا رہے گا، اس کی افزائش خود بخود ہوتی چلی جاتی ہے، اس کے مادہ سینکڑوں کی تعداد میں انڈے دیتی ہے اگر عوام مشنری جزبے کے تحت ڈینگی کے سد باب کے لیے کمر بستہ ہو جائیں تو اس موذی ڈینگی سے وطن عزیز کی جان چھوٹ سکتی ہے،خاص کر خواتین جو ایک گھرانے کی ذمہ دار ہیں وہ اپنے گھر ، اپنے اردگرد ماحول کی مکمل صفائی کے ساتھ ساتھ اور خاص کر اپنے جسم کو مکمل کپڑوں سے ڈھانپ کر رکھیں تو اس سے ڈینگی کی افزائش مکمل طور پر روکی جا سکتی ہے، سوشل ویلفیئر آفیسر رانا کاشف نثار نے کہا کہ حکومت پنجاب ڈینگی کے خاتمے کے لیے سخت اور فوری اقدامات بروئے کار لائے ہوئے ہے، عوام کو چاہیے کہ وہ حکومتی اقدامات کی مکمل کامیابی کے لیے انسداد ڈینگی مہم کا حصہ بنیں،عوام کے تعاون اور مکمل سرپرستی کے ساتھ ہی نہ صرف ڈینگی بلکہ ہر قسم کے مسائل کا خاتمہ ممکن ہو جاتا ہے،محکمہ سوشل ویلفیئر انسداد ڈینگی کے لیے ہر روز شہر بھر کی این جی اوز کے ساتھ مل کر تحریکی انداز میں کام کر رہا ہے جس کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں،جنرل سیکرٹری محمد ارشد قاسمی نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کے صرف ایک پہلو پاکیزگی کو ہی لے لیا جائے تو ڈینگی کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ دنیا میں پاکیزہ اور مطہر ماحول ہی صحت مندانہ زندگی کا باعث بنتے ہیں، ترقی یافتہ ممالک میں بیماریوں کی شرح اسی لیے ترقی پزیر ممالک سے کم ہیں کہ وہاں صفائی پر خاص توجہ مرکوز کی جاتی ہے، طالبات کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے ماحول کی صفائی اسلامی جزبے کے ساتھ کریں تو ان کی زندگی میں آج بھی انقلاب پیدا ہو سکتا ہے، تقریب میں یاسمین حمید، حافظہ صبا امین اور نسیم اختر نے بھی خطاب کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی