ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سکردو میں ٹراما سینٹر اور ایمرجنسی سنٹر کا افتتاح

صوبائی حکومت صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

پیر 7 اکتوبر 2019 16:02

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2019ء) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، سکردو ہسپتال پر 4اضلاع کے مریضوں کا بوجھ ہے اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اس ہسپتال کو ڈویژنل ہسپتال کا درجہ دیا جا رہا ہے جس سے ہسپتال کے بجٹ میں اضافہ ہو گا، بلتستان کے دیگر اضلاع گانچھے ، شگر ، کھرمنگ اور روندو کے ہسپتالوں کو بھی سکردو ہسپتال کے ساتھ منسلک کیا جائے گا، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سکردو میں ٹراما سینٹر اور ایمرجنسی سنٹر کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ حفیظ الرحمن نے کہا کہ پہلے پورے گلگت بلتستان کے ہسپتالوں میں بیڈز کی تعداد 450 تھی اب ہم نے اس کو بڑھا کر 2250 تک پہنچا رہے ہیں، اسی طرح پیرامیڈیکل سٹاف کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہماری حکومت آنے سے پہلے گلگت بلتستان میں ہسپتالوں کی حالت انتہائی خراب تھی اب تمام ہسپتالوں میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے اور آئندہ اس سے بھی زیادہ بہتری آئے گی، انہوں نے کہا ہماری حکومت آنے سے پہلے گلگت بلتستان میں ڈاکٹروں کی شدید کمی تھی ، سروس سٹرکچر کا مسئلہ تھا گریڈ میں اضافہ نہیں ہوتا تھا ہم نے ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کیا ان کیلئے سروس سٹرکچر منظور کیا اور گریڈ میں بھی اضافہ کیا اب ڈاکٹروں کو گریڈ 20تک ترقی مل سکتی ہے ، انہوں نے کہا جن ڈاکٹروں کی عمر کی حد گزر چکی ہے اور وہ مستقل نہیں ہوئے ہیں ان کو عمر کی حد میں رعایت دی جائے گی، گلگت بلتستان کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات نہ ملنے اور ڈاکٹروں کے حوالے سے شکایات آ رہی ہیں شکایت ہے کہ ڈاکٹرز ہسپتال میں موجود ادویات لکھنے کے بجائے مریضوں کو باہر سے ادویات خریدنے پر مجبور کرتے ہیں، ڈاکٹر ہسپتال میں موجود ادویات ہی لکھیں اس حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایت نہیں آنی چاہیے، انہوں نے کہا کہ پہلے محکمہ صحت میں سیاست تھی ڈاکٹروں کا بلاوجہ تبادلہ اور تقرریاں کی جاتی تھیں ہم نے وہ سلسلہ ختم کر دیا، اب سیاسی بنیادوں پر تقرروتبادلے نہیں ہوں گے، سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں ادویات مفت ملنی چاہئیں، اس حوالے سے ایمرجنسی کے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے تا کہ مریضوں کو آسانیاں پیدا ہوں، گلگت بلتستان کے 52ہزار سرکاری ملازمین کیلئے ہیلتھ انشورنس پالیسی منظور کی گئی ہے ، اب سرکاری ملازمین کا علاج بھی مفت ہو سکے گا، انہوں نے کہا ہم نے گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے بڑے بڑے پراجیکٹس شروع کیے ہیں ان پراجیکٹس کی تکمیل سے عوام براہ راست مستفید ہوں گے ، انہوں نے کہا کے ایف ڈبلیو گلگت بلتستان میں بہت اچھا کام کر رہا ہے ، محکمہ صحت کے ایف ڈبلیو کے ساتھ مل کر صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے کام کرے گا، کے ایف ڈبلیو پراجیکٹ کا فیز ٹو بھی منظور ہو چکا ہے اس سے صحت کے شعبے میں مزید بہتری آئے گی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر حاجی اکبر تابان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کی ذاتی کاوشوں سے سکردو ہسپتال میں نئے ٹراما سنٹر کیلئے 60کروڑ روپے کافنڈ مختص کیا گیا ہے پہلے سکردو ہسپتال کی حالت انتہائی خراب تھی اس وقت کے حکمرانوں نے ہسپتال کیلئے کچھ نہیں کیا ہسپتال خیراتی اداروں اور مختلف لوگوں کے چندے سے چل رہا تھا اس سے قبل سکردو ہسپتال اسطبل بنا ہوا تھا آج ہماری حکومت آنے کے بعد تمام کارکردگی آپ لوگوں کے سامنے ہیں اب ہسپتالوں میں سٹاف کی کمی کو پورا کیا گیا ہے نئی بلڈنگ تعمیر ہو چکی ہے عنقریب نئے 250 بیڈ پر مشتمل ہسپتال بھی قائم کیا جارہاہے اور ساتھ ہی ہسپتالوں میں ڈاکٹر ،ادویات اور سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے گا آئندہ ہسپتال میں ادویات کے حوالے سے شکایت موصول نہیں ہونی چاہئے انشاء اللہ ہسپتال کو مزید فنڈز فراہم کریں گے تقریب سے کے ڈبلیو ایف کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور سکریٹری صحت نے بھی خطاب کیا۔

تقریب کے بعد وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے سکردو ہسپتال میں جاری پراجیکٹس کا معائنہ کیا ، وزیراعلیٰ نے ہسپتال کے وارڈز میں جا کر مریضوں سے ان کے مسائل پوچھے اور تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے دیامر اور گلگت ہسپتال کیلئے نئی سٹی سکین مشین دینے کا بھی اعلان کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی