انسداد ڈینگی مہم میں ڈپٹی کمشنر سرگودھا کا محکموں پاپولیشن ویلفیئر‘زراعت‘ضلع کونسل کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار

جمعرات 10 اکتوبر 2019 13:24

انسداد ڈینگی مہم میں ڈپٹی کمشنر سرگودھا کا محکموں پاپولیشن ویلفیئر‘زراعت‘ضلع کونسل کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2019ء) انسداد ڈینگی مہم میں ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے محکموں پاپولیشن ویلفیئر‘زراعت‘ضلع کونسل کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا اور ہدایت کی کہ ڈینگی کی روک تھام میں تمام ادارے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔زرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے انسداد ڈینگی کی مہم میں محکمہ پاپولیشن ویلفیئر ‘محکمہ زراعت اور ضلع کونسل کی کارکردگی پر عدم اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکمہ جات اپنی سرگرمیاں تیز کردیں اور ڈینگی کے حوالے سے عوام کو آگاہی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے محفوظ رہنے کیلئے شہریوں کاتعاون اور کردار کسی بھی صورت نظر انداز نہیں کیاجاسکتا۔

(جاری ہے)

ڈینگی لاروا کی سرویلنس او رمکمل چھٹکارے کیلئے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے شہریوں کو آگاہ رکھنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ڈینگی کے ممکنہ خدشات او رمتعلقہ اداروں کے کئے گئے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں بتایاگیاکہ آٹھ ڈینگی کیمریض سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں 7 مریض ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ ایک مریض تحصیل ہیڈکوارٹر شاہپور میں زیر علاج ہے ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ تحصیل شاہپور میں تین مقامات پر ڈینگی لاروا کی تشخیص ہوئی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جامع او رموثر اقدامات کے نتیجے میں ضلع ڈینگی کے خطرہ سے کافی حد تک محفوظ ہے تاہم عوام الناس کو ڈینگی وائرس سے بچاو ‘ حفاظتی تدابیر اور ڈینگی ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایاجارہاہے ۔

انہوں نے کہاکہ انسداد ڈینگی کے لئے فیلڈ میں کئے جانے والے اقدامات کے ساتھ ساتھ روزانہ کی بنیاد پر رپوٹنگ کا مقصد فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی جانچنا ہے ۔ مختلف محکموں کی جانب سے کئے گئے اقدامات ویکٹر سرویلنس اور تمام اقدامات کے نتیجہ کاجائزہ لینا ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی