ڈپریشن ذہنی مرض کی بنیادی وجہ بنتی ہے،ذہنی امراض میں مبتلامریض خصوصی توجہ کے مستحق ہیں‘یاسمین راشد

ذہنی مرض میں مبتلا مریضوں کی انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں مناسب دیکھ بھال کی جارہی ہے‘تقریب کے حاضرین سے خطاب

جمعرات 10 اکتوبر 2019 14:43

ڈپریشن ذہنی مرض کی بنیادی وجہ بنتی ہے،ذہنی امراض میں مبتلامریض خصوصی توجہ کے مستحق ہیں‘یاسمین راشد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2019ء) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہورمیں ذہنی صحت کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب اور آگاہی واک میں شرکت کی۔ اس موقع پرپرنسپل سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزپروفیسرڈاکٹرمحمودایاز، ایگزیکٹوڈائریکٹرانسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہورڈاکٹرمدثر، ڈاکٹرشاہدرضا، دیگرڈاکٹرز، فیکلٹی ممبران اورطلباء و طالبات کی کثیرتعداد بھی شریک ہوئی۔

وزیرصحت نے طلباء وطالبات کی جانب سے ذہنی امراض کے عالمی دن کی اہمیت اجاگرکرنے کیلئے مختلف خاکوں پرمبنی بنائے گئے سٹالزکادورہ بھی کیا۔ وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے ذہنی صحت کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کادن منانے کابنیادی مقصدذہنی امراض میں مبتلامریضوں کی بہترنگہداشت کویقینی بناناہے۔

(جاری ہے)

اللہ پاک کی عطاء کی ہوئی زندگی ہمارے لئے امانت ہے۔زندگی میں ذہنی تناؤ ان بیماریوں کوجنم دیتاہے۔ڈپریشن ذہنی مرض کی بنیادی وجہ بنتی ہے۔دنیااورخاص طورپرپاکستان میں خودکشی کارجحان انتہائی افسوس ناک ہے۔ صوبائی وزیر نے پرنسپل سمزکوذہنی امراض میں مبتلامریضوں کے اہل خانہ کی آسانی کیلئے ہیلپ لائن اگلے ایک ہفتے کے دوران بنانے کی ہدایت بھی کی۔

انہوں نے کہاکہ ہیلپ لائن پرموصول ہونے والی تمام شکایات کافوری ازالہ کیاجائے گا۔ وزیرصحت پنجاب نے مزید کہاکہ ذہنی مرض میں مبتلا مریضوں کی انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں مناسب دیکھ بھال کی جارہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکے ویژن کے مطابق پنجاب کی عوام کیلئے شعبہ صحت میں آسانیاں پیداکررہے ہیں۔

ذہنی امراض میں مبتلامریض خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔ پرنسپل سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزپروفیسرڈاکٹرمحمودایازنے تقریب کے حاضرین سے خطاب کے دوران وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکاتقریب میں آنے پر شکریہ اداکیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹرانسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ ڈاکٹرمدثرنے ذہنی امراض کے عالمی دن کی اہمیت بارے اہم پہلوؤں پرروشنی ڈالی۔وزیرصحت نے تقریب کے آخرمیں ذہنی امراض کے عالمی دن کی مناسبت سے شمع بھی روشن کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی