پیپلز پارٹی نے پبلک سروس کمیشن کی پچاس آسامیوں میں مظفرآباد ڈویثرن کو نظر اندا ز کر کے تاریخ ساز بدنیتی کا مظاہرہ کیا ، نتائج انہیں بھگتنا ہونگے، ذہنی پسماندگی کا ثبوت دینے والے حکمرانوں نے اگرپبلک سروس کمیشن کی آسامیوں میں مظفرآباد کا برابری کی بنیادپر کوٹہ مختص کر کے نیا اشتہار شائع نہ کیا تو اس کے خلاف شدید احتجاج کیا جائیگا،پڑھا لکھا باشعور طبقہ بے روزگاری کی وجہ سے ذہنی طور پر مفلوج ہو چکا ہے،مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے رکن قانون سازاسمبلی بیرسٹر افتخار علی گیلانی کی صحافیوں سے گفتگو

اتوار 24 فروری 2013 12:46

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24فروری۔2013ء) مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے رکن قانون سازاسمبلی بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے پبلک سروس کمیشن کی پچاس آسامیوں میں مظفرآباد ڈویثرن کو نظر اندا ز کر کے تاریخ ساز بدنیتی کا مظاہرہ کیا ہے جسکے نتائج انہیں بھگتنا ہونگے ذہنی پسماندگی کا ثبوت دینے والے حکمرانوں نے اگرپبلک سروس کمیشن کی آسامیوں میں مظفرآباد کا برابری کی بنیادپر کوٹہ مختص کر کے نیا اشتہار شائع نہ کیا تو اس کے خلاف شدید احتجاج کیا جائیگاپڑھا لکھا باشعور طبقہ بے روزگاری کی وجہ سے ذہنی طور پر مفلوج ہو چکا ہے میرٹ کی بنیاد پر مظفرآباد کی نشستوں میں اضافہ کیا جائے اگر ایسا نہ کیا گیاتو نوجوان طبقہ اس ظالمانہ اقدام کے خلاف اٹھ کھڑا ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا بیرسٹر افتخار نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر کی آسامیوں میں کوٹہ کی تقسیم کرتے ہوئے مظفرآبا د اور ہٹیاں کا استحصال کیا گیا مظفرآباد کے پڑھے لکھے نوجوانوں کے استحصال پر خاموش نہیں بیٹھیں گے مظفرآباد کے نوجوانوں کو تحریک شروع کرنے پر مجبور نہ کیا جائے محکمہ سروسز کی طرف سے 2010میں بھیجی گئی ریکوزیشن میں 14آسامیوں میں مظفرآباد کی 2آسامیاں تھیں مظفرآباد کے پڑھے لکھے نوجوانوں کے خلاف سازش کرتے ہوئے ریکوزیشن واپس منگوائی گئی 2013میں 17آسامیوں میں مظفرآباد کی کوئی آسامی نہ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے کہا کہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے سمیت تمام آپشنز پر غور کر رہے ہیں عدالت العالیہ نے اپنے فیصلے میں پبلک سروس کمیشن کو مظفرآباد کی دو اور ہٹیاں بالا کی ایک آسامی مشتہر کرنے کا حکم دیا لیکن تاحال عدالت العالیہ کے فیصلہ پر عملدرآمد نہیں ہوا 2013میں مزید نو آسامیاں مشتہر کی گئیں اور ان میں بھی مظفرآباد اور ہٹیاں کی کوئی آسامی نہیں 17آسامیوں میں مظفرآباد اور ہٹیاں کی کوئی آسامی مشتہر نہیں کی گئی انہوں نے کہا کہ حکمران مظفرآباد کے عوام کو مختلف حیلوں بہانوں سے دیوار کے ساتھ لگانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں اب بھی وقت ہے انہیں ہوش کے ناخن لینے چاہیئں کہیں ایسا نہ ہو کہ عوام کا سیلاب انہیں لے ڈوبے پبلک سروس کمیشن آسامیوں میں مظفرآباد ڈویثرن کو نظر انداز کرنے پر خامو ش نہیں بیٹھیں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی