چھاتی کے سرطان کی ابتدائی مرحلے میں تشخیص سے مکمل علاج ممکن ہے

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکا فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں سمپوزیم سے خطاب

پیر 14 اکتوبر 2019 15:43

چھاتی کے سرطان کی ابتدائی مرحلے میں تشخیص سے مکمل علاج ممکن ہے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں چھاتی کے سرطان کی مناسبت سے منعقدہ آگاہی سمپوزیم میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پروائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان، بریسٹ کینسرپروگرام کی انچارج پروفیسرڈاکٹرعندلیب، رجسٹرارپروفیسرمنیزہ قیوم، پرووائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹرشیریں، ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹرفیاض بٹ، دیگرفیکلٹی ممبران اورطلباء وطالبات کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔

چھاتی کے سرطان سے بچاؤکی آگاہی کیلئے غبارے بھی اڑائے گئے اورآگاہی واک بھی منعقدکی گئی۔ وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ2018 کے اعدادوشمارکے مطابق پوری دنیامیں بیس لاکھ خواتین چھاتی کے سرطان میں مبتلاہوئیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میں ہرسال ہزاروں خواتین اس مرض کی وجہ سے جان کی بازی ہارجاتی ہیں۔ لوگوں کو کسی بیماری کے بارے میں آگاہی دینابڑی نیکی ہے۔

چھاتی کے سرطان کی ابتدائی مرحلے میں تشخیص سے مکمل علاج ممکن ہوجاتا ہے۔ صوبائی وزیر صحت نے انتہائی اہم موضوع پرسمپوزیم منعقدکروانے پروائس چانسلراورانتظامیہ کومبارکباد دی۔وزیر صحت پنجاب نے مزیدکہاکہ چھاتی کے سرطان کی آگاہی سے خواتین کواس مرض سے بچایاجاسکتاہے۔ چھاتی کے سرطان کی ابتدائی مرحلے مں تشخیص علاج کی ضمانت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے طلباء وطالبات کیلئے ہرقسم کی علمی سہولت فراہم کی جائے گی۔ چھاتی کے سرطان سے متاثرہ خواتین کی ذاتی زندگی بری طرح متاثرہوتی ہے۔ معاشرہ میں چھاتی کے سرطان بارے شعورپیداکرنے کیلئے آگاہی سیمینارمنعقدکروائے جائیں۔پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان نے بھی حاضرین سے خطاب کیا اور وزیرصحت کی آگاہی سمپوزیم میں آمدپران کاشکریہ اداکیا۔ پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان نے کہاکہ معاشرے میں چھاتی کے سرطان بارے آگاہی پیداکرنابہت ضروری ہے۔ پروفیسرڈاکٹرعندلیب نے چھاتی کے سرطان کی وجوہات، علامات اورسدباب بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی