بند کریں
صحت صحت کی خبریںہمارے (ن) لیگ میں جانے کے بعدزرداریوں کی نیندیں حرام ہوگئیں ،سرکاری مشینری کے ذریعے بھٹوخاندان ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 25/02/2013 - 19:15:42 وقت اشاعت: 25/02/2013 - 17:02:51 وقت اشاعت: 25/02/2013 - 13:24:20 وقت اشاعت: 25/02/2013 - 13:08:39 وقت اشاعت: 24/02/2013 - 22:59:51 وقت اشاعت: 24/02/2013 - 21:16:42 وقت اشاعت: 24/02/2013 - 21:00:31 وقت اشاعت: 24/02/2013 - 20:55:59 وقت اشاعت: 24/02/2013 - 20:55:59 وقت اشاعت: 24/02/2013 - 13:34:15 وقت اشاعت: 24/02/2013 - 12:54:53

ہمارے (ن) لیگ میں جانے کے بعدزرداریوں کی نیندیں حرام ہوگئیں ،سرکاری مشینری کے ذریعے بھٹوخاندان کوکچلنے کی سازش ہورہی ہے ،فریال تالپورکے حکم پرلاڑکانہ پولیس نے کھوڑوں کوبکتربند گاڑیوں میں لاکربھٹوخاندان کی زمینوں پر بٹھادیا ،کھوڑوں نے ہاریوں کوقتل کرنااوران کے گھرچلانے شروع کردیئے ،مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنماء وسابق وزیراعلیٰ سندھ ممتازعلی بھٹو کی میڈیاسے گفتگو

نوڈیرو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24فروری۔2013ء)مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنماء وسابق وزیراعلیٰ سندھ ممتازعلی بھٹو نے کہاہے کہ ہمارے مسلم لیگ(ن) میں جانے کے بعدزرداریوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں ،سرکاری مشینری کے ذریعے بھٹوخاندان کوکچلنے کی سازش ہورہی ہے ،فریال تالپورکے حکم پرلاڑکانہ پولیس نے کھوڑوں کوبکتربند گاڑیوں میں لاکربھٹوخاندان کی زمینوں پرمورچہ زن کردیاہے ،کھوڑوں نے ہاریوں کوقتل کرنااوران کے گھرچلانے شروع کردیئے ہیں۔

وہ اتوارکونوڈیروکے گاوٴں پیرجان محمدمیں ہاری محمدپریل برڑوکی نمازہ جنازہ میں شرکت کے بعدمیڈیاسے گفتگو کررہے تھے جسے مسلح افرادنے فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا۔ممتازبھٹونے کہاکہ بھٹوخاندان ساتھ زرداریوں کی دیرینہ دشمنی میں مزیدشدت آتی جارہی ہے اورآمروں کی طرح حکومت مشینر ی کے ذریعے بھٹوخاندان کے لوگوں کوکچلنے کیلئے سازشیں تیزکردی گئی ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ سندھ نیشنل فرنٹ کومسلم لیگ(ن) میں ضم کئے جانے کے بعدفریال تالپورکے حکم پرلاڑکانہ پولیس نے کھوڑوں کوبکتربندگاڑیوں میں لاکربھٹوخاندان کے زمینوں پربٹھادیاجنہوں نے ہاریوں کوقتل کرنااوران کے گھروں کوجلاناشروع کردیاہے۔انہوں نے کہاکہ عدالتوں کے سخت احکامات کے باوجودپولیس جرائم میں ملوث کھوڑوں کے خلاف کارروائی نہیں کررہی ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے مسلم لیگ(ن)میں جانے اورپھرنوڈیرومیں مسلم لیگ (ن)کے کامیاب جلسے کے بعدزرداریوں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں جس کے باعث ہمارے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔
24/02/2013 - 21:16:42 :وقت اشاعت