بند کریں
صحت صحت کی خبریںفلسطینی قیدی کی موت دل کا دورہ نہیں اسرائیلی تشدد کے باعث ہوئی‘ فلسطینی وزیر جیل خانہ جات ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 26/02/2013 - 14:55:40 وقت اشاعت: 25/02/2013 - 23:30:03 وقت اشاعت: 25/02/2013 - 19:15:42 وقت اشاعت: 25/02/2013 - 17:02:51 وقت اشاعت: 25/02/2013 - 13:24:20 وقت اشاعت: 25/02/2013 - 13:08:39 وقت اشاعت: 24/02/2013 - 22:59:51 وقت اشاعت: 24/02/2013 - 21:16:42 وقت اشاعت: 24/02/2013 - 21:00:31 وقت اشاعت: 24/02/2013 - 20:55:59 وقت اشاعت: 24/02/2013 - 20:55:59

فلسطینی قیدی کی موت دل کا دورہ نہیں اسرائیلی تشدد کے باعث ہوئی‘ فلسطینی وزیر جیل خانہ جات کا بیان

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 25فروری 2013ء) فلسطین نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیلی جیل میں ہلاک ہونے والا فلسطینی شہری دل کے دورے سے نہیں بلکہ اسرائیلی پولیس کے مظالم سے ہلاک ہوا ہے۔گزشتہ روز اسرائیلی جیل میں ایک فلسطینی شہری عرفات جردات پر اسرار طور پر ہلاک ہوگیا تھا جس کے بارے میں اسرائیلی حکام نے کہا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کیمطابق وہ دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوا ہے۔

اس ضمن میں فلسطینی وزیر برائے جیل خانہ جات نیعرفات جردات کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی موت اسرائیلی مظالم سے واقع ہوئی ہے کیوں کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ان کی جسم پر تشدد کے نشانات واضح ہیں۔جردات کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسرائیل نیشنل فرانزک انسٹیٹیوٹ منتقل کی گئی جہاں پوسٹ مارٹم کرنے والی ٹیم میں ایک فلسطینی ڈاکٹر بھی موجود تھا۔دوسری جانب اسرائیلی پولیس کے ترجمان نے پوسٹ مارٹم رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ابھی تک موت کی تحقیقات جاری ہیں۔
25/02/2013 - 13:08:39 :وقت اشاعت