ڈینگی کی روک تھام کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں، سرویلنس کی جانچ پڑتال کیلئے افسران پر مشتمل ٹیمیں گلی محلوں اور ڈینگی لاروا کی ممکنہ افزائش کے مقامات کی چیکنگ کے سلسلہ میں ڈینگی سٹاف کی کارکردگی کا تسلسل سے معائنہ کررہی ہیں،،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر برائے متعدی امراض ڈاکٹر بلال احمد

بدھ 16 اکتوبر 2019 15:23

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر برائے متعدی امراض ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل ۱ٓباد ڈاکٹر بلال احمدنے بتایا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ڈینگی کی روک تھام کیلئے جنگی بنیادوں پر محکمانہ اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ اس ضمن میں سرویلنس کی جانچ پڑتال کیلئے یونین کونسلز کی سطح پر ضلعی انتظامیہ اور دیگر مختلف محکموں کے افسران کو ڈیوٹیز تفویض کی گئی ہیں جو گلی محلوں اور ڈینگی لاروا کی ممکنہ افزائش کے مقامات کی چیکنگ کے سلسلہ میں ڈینگی سٹاف کی کارکردگی کا تسلسل سے معائنہ کررہی ہیں۔

ایک ملاقات کے دوران انہوں نے ڈینگی کے خطرے کا احساس دلاتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکموں کے افسران اپنی ذمہ داریوں کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کریں کیونکہ اس ضمن میں روزانہ اجلاس منعقد کرکے ڈینگی پلان پر عملدرآمد کاجائزہ لیا جارہا ہے تاکہ انسدادی وحفاظتی اقدامات کے حوالے سے کسی جگہ کوئی کمی یا کمزوری نہ رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے متعلقہ اہلکاروں کو کوڑا کے کولیکشن پوائنٹس،برساتی نالوں،سروس اسٹیشنز،بس وٹرک اڈوں،پارکس،گرین بیلٹس،مختلف نوعیت کی ورکشاپس کی پڑتال اور کیمیکل ٹریٹمنٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی احساس کوبیدار رکھنے کیلئے معلوماتی پروگرامز کا سلسلہ جاری رکھاجائے۔

انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی میں رکاوٹ بننے یا متعلقہ قوانین کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں گے اور موجودہ سیزن میں ڈینگی کے خطرات کے پیش نظر تمام ترانسدادی واحتیاطی کارروائیوں کو مربوط انداز میں سرانجام دیاجائے گا۔انہوں نے ہسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز میں طبی سہولیات کی دستیابی اورمریضوں کا خصوصی خیال رکھنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ ہر مریض کے کیس کی مکمل رپورٹ تیار کی جائے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے ڈینگی کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے جامع حکمت عملی اختیار کی ہے تاکہ عوام کو اس کے وائرس کے خطرہ سے بچایا جا سکے تاہم ڈینگی سے بچائو کیلئے کمیونٹی کا کردار بھی بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔انہوںنے کہا کہ حکومتی ادارے ڈینگی کے خلاف تندہی سے برسرپیکار ہیں لیکن اس چیلنج میںمکمل کامیابی کیلئے عوامی تعاون بہت ضروری ہے لہٰذا شہری اپنے گھروں اور اردگرد کے ماحول کو خشک و صاف ستھرا رکھیں تاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش کے خدشات نہ رہیں ۔

انہوں نے کہا کہ تمام ہسپتالوں میں بھی صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ مرکوز ہے اور کسی جگہ پانی جمع نہیں ہونے دیا جاتا تاکہ ڈینگی کو افزائش کا موقع نہ ملے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی وائرس کے احتمال کا خاتمہ کرنے کیلئے عوامی احساس بیدار رہنا چاہئے جس کیلئے ہر ممکن تشہیری ذرائع کوبھی بروئے کار لایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی ایک سماجی مسئلہ ہے اور مشترکہ کاوشوں سے اس سے بچائو ممکن ہے۔

انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ گھروں میں صفائی ستھرائی کا خصوصی خیال رکھیں کیونکہ موسمی درجہ حرارت میں تبدیلی کے باعث ڈینگی لاروا اب ان ڈور میں پرورش پاسکتا ہے جس کی روک تھام کیلئے ماحول کا صاف ستھرا ہونا ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر ڈینگی لاروا کے انسداد کیلئے سرویلنس سرگرمیاں متواتر جاری ہیں تاہم شہریوں کو بھی اس مہم میں اپنا جاندار کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں سیمینارز،واکس اور دیگر پروگرامز باقاعدگی سے منعقد کئے جاتے ہیں جن کا مقصد طالبات میںڈینگی کے نقصانات اور اس سے بچائو کا احساس برقرار رہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے گھروں میں مچھروں کا داخلہ بند کرنے کے انتظامات کریں اور رات کو سوتے وقت مچھر دانی لگانے کے علاوہ مچھر بھگائو لوشن اور کوائل کا استعمال کریں جبکہ صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ پوری آستین والی قمیضیں پہنیں تاکہ مچھر کے کاٹنے سے محفوظ رہ سکیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی