دنیا بھر میں 5سال سے کم عمر کے 20 کروڑ بچے خوراک کی کمی یا موٹاپے کا شکار ہیں، یونیسیف

جمعرات 17 اکتوبر 2019 12:33

دنیا بھر میں 5سال سے کم عمر کے 20 کروڑ بچے خوراک کی کمی یا موٹاپے کا شکار ہیں، یونیسیف
اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارہ یونیسیف نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں5 سال تک کی عمر کے تقریباً 200 بچے ذہنی اور جسمانی نشونما کے لیے خوراک کی کمی یا موٹاپے کا شکار ہیں اور 6 ماہ سے 2 سال تک کے دو تہائی بچوں کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے۔ یونیسیف کی ایگزیکٹو دائریکٹر ہینریٹا فوری نے جاری کی گئی سالانہ رپورٹ کے حوالے سے خبردار کیاہے کہ گزشتہ چند دہائیوں سے ٹیکنالوجی، ثقافتی اور سماجی ترقی کے باوجود بچوں کی ابتدائی نشونما کے حوالہ سے بنیادی حقائقکو نظرانداز کیا گیا ہے، اگر بچے اچھی خوراک نہیں کھائیں گے تو ان کی نشونما میں بھی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یونیسیف کے اعدادوشمار کے مطابق رپورٹ میں خوراک کی کمی، بھوک یعنی ضروری غذائی اجزاء اور موٹاپے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ5 سال سے کم عمر کے 149ملین بچے اپنی صلاحیتوں یا قد میں بہت چھوٹے ہوتے ہیں جبکہ 50 ملین بچے اپنے قد کے لحاظ سے بہت کمزور ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ5 سال سے کم عمر کے 340 ملین بچے فولاد اور وٹامن اے جیسے دیگر ضروری غذائی اجزا کی کمی اور 40 ملین بچے موٹاپے کا شکار ہیں۔

یونیسیف نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں6ماہ سے 2سال کی عمر تک کے 45 فیصد بچوں کی خوارک میں پھل اور سبزیاں شامل نہیں ہوتے اور 60 فیصد بچے انڈے، دودھ، دہی، مچھلی اور گوشت نہیں کھاتے جو بچوں کی افزائش اور نشونما کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں جبکہ غیر غذائیت بخش کھانے جیسے فاسٹ فوڈ اور میٹھے مشروبات بڑے بچوں کے لیے نقصان دہ ہیں۔ یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا کہ لاکھوں بچے غیر صحت بخش غذا کھانے پر مجبور ہیں لیکن ہمیں غذائیت کی ضروریات میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہیں اسکا یہ ملب نہیں کہ بچے بہت زیادہ کھائیں بلکہ بچوں کو متوازن، حفظان صحت اور غذائیت سے بھرپور غذا کھانی چاہیئے اور یہ ہمارا سب سے عام مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مالی وسائل سے بچوں کی صحت بخش غذائی ضروریات کو پورا کیا جاسکتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی