آئی جی پنجاب کی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس میں ہیپاٹائٹس سکریننگ کیمپ کا انعقاد

اگلے مرحلے میں صوبے کے دیگر اضلاع کی پولیس لائنز میں بھی سکریننگ کیمپس کا انعقادکیا جائے گا‘ڈی آئی جی ویلفیئر

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کے احکامات پر پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے ہر سطح پر اقدامات کا سلسلہ جاری ہے تاکہ پولیس فورس اپنی پوری توانائی ، جوش و جذبے اور فرض شناسی کے ساتھ شہریوں کی خدمت اور حفاظت کے فرائض سر انجام دے سکے۔پولیس ملازمین کی صحت کیلئے اقدامات کے سلسلے میں پنجاب پولیس اور سرور فائونڈیشین کے اشتراک سے سنٹرل پولیس آفس میں ہیپاٹائٹس سکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سی پی او کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے پولیس ملازمین کی بڑی تعداد نے ہیپاٹائٹس اے، بی اور سی کے ٹیسٹ کروائے ۔

اس کیمپ میں بیگم گورنر پنجاب مسز پروین سرور نے خصوصی طور پر شرکت کی اور کام میں مصروف ڈاکٹروں اور طبی عملے سے سکریننگ کیمپ کے رسپانس بارے دریافت کیا۔

(جاری ہے)

سکریننگ کیمپ میں ڈاکٹرز اور طبی عملے نے مجموعی طور پر تقریبا 550 پولیس ملازمین کے ٹیسٹ کئے جن میں سے صرف آٹھ ملازمین کے ٹیسٹ پوزیٹو آئے جنہیں مزید علاج کیلئے مکمل راہنمائی اور ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

ہیپاٹائٹس کیمپ میں ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس شارق کمال صدیقی، اے آئی جی ایڈمن حسن رضا خان اور پی ایس ٹو آئی جی پنجاب عبدالقادر قمر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ویلفیئر شارق کمال صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پولیس ملازمین کوطبی سہولیات کی ہر ممکن فراہمی محکمے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور سنٹرل پولیس آفس کے بعد صوبے کے تمام اضلاع کی پولیس لائنز میں بھی اسی طرز پر ہیپا ٹائٹس اور بلڈ سکریننگ کیمپس کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے مزیدکہاکہ سخت اوقات ڈیوٹی کی وجہ سے پولیس اہلکار اپنی صحت سے متعلقہ امور کا صیحح خیال نہیں رکھ پاتے اور اکثر اوقات کم عمری میں ہی سٹریس مینجمنٹ ، بلڈ پریشر، شوگر اور ہیپاٹائٹس سمیت دیگر امراض کا شکار ہوجاتے ہیں تاہم اہلکاروں کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے دستیاب وسائل کے موثر استعمال کے علاوہ سرور فائونڈیشن جیسے اداروں کے ساتھ سکریننگ کیمپس کا انعقاد کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ اہلکاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔

بیگم گورنر پنجاب پروین سرور نے پولیس فورس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پولیس ملازمین کی ان تھک محنت اور فرض شناسی کی بدولت معاشرے میں امن و امان اور قانون کی فضا برقرار ہے لہذا پولیس فورس کو صحت سے متعلق سہولیات کی فراہمی کیلئے انکی فائونڈیشن کے پلیٹ فارم سے ہر ممکن اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گااور سنٹرل پولیس آفس کے علاوہ ریجنل اور اضلاع میں بھی پولیس لائنز اوردفاتر میں بلڈ سکریننگ کیمپس منعقد کئے جائیں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی