پرائیویٹ اسپتالوں اور سینٹرز کے ڈس ایبل سرٹیفکیٹس کو قابل قبول نہیں سمجھا جائیگا،شفیق احمد مہیسر

کمشنر سکھر ڈویژن کی جانب سے معذوری کی تصدیق کیلئے سول ہسپتال میں ٹیسٹنگ سینٹر قائم کرنے کی ہدایت

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:06

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) کمشنرسکھر ڈویژن شفیق احمد مہیسر نے گونگے اور بہرے افراد کی تصدیق کے لئے سرکاری ٹیسٹنگ سینٹر نہ ہونے پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے ڈس ایبلز کی فلاح و بہبود کے محکمے کے افسران پر اظہار برہمی کیا اور کہا ہے کہ تمام معذورین کی تصدیق کے لئے سول اسپتال سکھر میں ماڈل ٹیسٹنگ سینٹر کا قیام عمل میں لایا جائے جہاں کنسلٹنٹ مقرر کر کے انکا شیڈول جاری کیا جائے تا کہ کسی بھی حقیقی معذور کے ساتھ نوکریوں یا کسی اور شعبے میں نا انصافی نہ ہو سکے۔

انہوںنے یہ ہدایات اپنے آفس کے کانفرنس روم میں ڈیف اینڈ ڈمب کی سر ٹیفیکیشن نہ ہونے کے سلسلے میں ان مسائل کے حل کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران دیں۔ اجلاس کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر ڈس ایبلز ڈیپارٹمنٹ قدوس میمن نے بتایا کہ ہیرنگ ٹیسٹ نہ ہونے کے باعث ڈھائی سو سے زیادہ کیس التواء کا شکار ہیں، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژنز میں کہیں بھی سرکاری طور پر ڈیف اینڈ ڈمب ٹیسٹنگ سینٹر موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

کمشنر سکھر نے متعلقہ افسران کو معزوروںکا اصل ڈیٹا جمع کرکے فراہم نہ کرنے پر ان پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ڈس ایبلز کی فلاح و بہبود سے متعلق محکمہ اپنے فرائض بہتر طریقے سے پورے کرے کیونکہ معذورین کے ساتھ ناانصافی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی ۔کمشنرسکھر ڈویژن شفیق احمد مہیسر نے ڈپٹی ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ متعلقہ محکمے کے آفس میںٹیسٹنگ سینٹر کے قیام کے لئے پی سی -ون بناکر فوری طور پر سیکریٹری کو ارسال کی جائے تا کہ یہ اسکیم آئندہ اے ڈی پی میں شامل کی جا سکے ۔

ایم ایس جی ایم سی اسپتال سکھر ڈاکٹر تسلیم اختر خمیسانی نے بتایا کہ ہیرنگ ٹیسٹ کے لئے مشین سکھر بلڈ بینک اسپتال نے ڈونیٹ کرنے کا کہا ہے جس کی لیڈ لینی ہوگی اور ساؤنڈ پروف کمرے کی تعمیر کی بھی ضرورت ہے جبکہ دیگر معذورین کے ٹیسٹ اسپتال میں ہو رہے ہیں ۔کمشنرسکھر ڈویژن شفیق احمد مہیسر نے ہدایت کی کہ ابتدائی طور پر سکھر سول اسپتال میں معذوری کی تصدیق کے لئے ٹیسٹنگ سینٹر قائم کیا جائے جس کو ماڈل کے طور پر لیا جائے اور فوری طور پر ہیئرنگ ٹیسٹنگ مشین کا بندوبست کیا جائے اور مشین نصب کی جائے اس ضمن میں اگر فنڈز کی ضرورت ہو تو وہ ڈونیٹ کرواکے دینگے۔

انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ ہسپتالوں اور سینٹرز کے ڈس ایبل سرٹیفکیٹس کو قابل قبول نہیں سمجھا جائیگا، کیونکہ پرائیویٹ سرٹیفکیٹ میں جعلی ہونے کا خدشہ ہوتا ہے جو کہ حقیقی معذوروں کے ساتھ ناانصافی ہوگی کمشنر سکھر نے کہا کہ معذوری والے سرٹیفکیٹ میں سرکاری افسر کی اصل دستخط اور اسٹیمپ ہونا لازمی ہے جس کے بغیر سرٹیفیکٹ قبول نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل کے طور پر سول ہسپتال سکھر میں ڈیف اینڈ ڈمب کے ساتھ تمام معذورین کی تصدیق کیلئے ٹیسٹنگ سینٹر بنایا جائے اور ٹیسٹنگ سینٹر میں کنسلٹنٹ ڈیوٹی کا شیڈول جاری کیا جائے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی